Author Topic: شہید بے نظیر بھٹو رنگ و نسل کے بغیر نوجوانوں کی ترقی چاہتی تھیں، اقلیتی طلبہ کیل  (Read 1441 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
شہید بے نظیر بھٹو رنگ و نسل کے بغیر نوجوانوں کی ترقی چاہتی تھیں، اقلیتی طلبہ کیلئے اسکالرشپ اس کا واضح ثبوت ہے   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت میر اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو انسانی مساوات پر یقین رکھتی تھیں اور وہ چاہتی تھیں کہ پاکستانی معاشرے کا ہر فرد یکساں مواقع کے ساتھ آگے بڑھے۔ یہ بات انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسکالر شپ برائے اقلیتی شیڈول کاسٹ کی تقسیم کے موقع پرکہی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اسکالر شپ ہر سال اقلیتی اور شیڈول کاسٹ نوجوانوں کو دی جائیں گی تاکہ معاشرے کے یہ پسے ہوئے نوجوان اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 6/ دسمبر 2007ء کو اقلیتی و شیڈول کاسٹ کے لیے اسکالر شپ پیکیج کی منظوری دی تھی جس میں 20 منتخب طلبہ کے لیے12000 روپے اور ایک ذاتی کمپیوٹر شامل تھا۔ کچی آبادی کے صوبائی وزیر رفیق انجینئر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو معاشرے کے ہر طبقے کے لیے یکساں سوچتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اقلیتی و شیڈول کاسٹ نوجوانوں کواسکالر شپ کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔ اقلیتی امور کے صوبائی وزیر ڈاکٹر موہن لال کوہستانی نے کہا کہ وہ اپنی وزارت کی طرف سے بھی اقلیتی اور شیڈول کاسٹ کے طلبہ کو اسکالر شپ دیں گے۔ تقریب کے آخر میں وفاقی وزیر میر اعجاز حسین جاکھرانی، رفیق انجینئر اور ڈاکٹر موہن لال کوہستانی نے 20 منتخب اقلیتی و شیڈول کاسٹ طلبہ کو اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیے۔ تقریب سے سریندر ولاسائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا دیا ہوا ٹاسک آج پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔




شکریہ جنگ