Author Topic: عالمی کتب میلے کے 270 اسٹالوں پر جدید درسی الیکٹرونک کتابیں بھی موجود  (Read 2839 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
کتابوں کے کاغذ پر عائد ڈیوٹی کے خاتمے کی سفارش کریں گے، تحفے میں کتاب دینے کا رواج ڈالا جائے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کتابوں کی قیمت میں کمی کے لئے وفاقی حکومت سے کتابوں کے کاغذ پر عائد ڈیوٹی کے خاتمے کی سفارش کرے گی۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو ایک خط بھی لکھا جا رہا ہے۔ صوبے میں کتاب کلچر کے فروغ کے لئے ہم شادی بیاہ، سالگرہ اور دیگر تقریبات میں کتاب تحفہ میں دینا شروع کردیں۔ وہ جمعہ کو پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت چوتھے عالمی کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے اعزازی مہمان جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم تھے جبکہ کتب میلے کے کنوینر اقبال صالح محمد، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید اختر، سابق آئی جی سندھ نیاز صدیقی اور علی کامران نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم کتب میلے کو سندھ کے شہروں حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ تک لے جائیں گے اور یہ کتب میلہ اب سال میں ایک کے بجائے 3 مرتبہ لگنا چاہئے۔ حکومت نہ صرف ہالز بلکہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب مہنگی ہے اس لئے اس کا کاغذ مہنگا ہے لہٰذا ہم وفاقی حکومت سے کاغذ پر عائد تمام ڈیوٹیاں ختم کرنے کی سفارش کریں گے تاکہ کتاب کی قیمت میں کمی آجائے اور ہر طبقے کے لوگ اسے خرید سکیں۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا کہ کتاب کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ کتاب کی قیمت کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی بھی اس طرح کے کتب میلے منعقد کرے گی اور جامعہ کے اندر اور باہر گوشہ کتب قائم کئے جائیں گے۔


شکریہ جنگ
 

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
عالمی کتب میلے کے 270 اسٹالوں پر جدید درسی الیکٹرونک کتابیں بھی موجود
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت ایکسپو سینٹر میں چوتھے عالمی کتب میلے کا آغاز ہوگیا۔ یہ کتب میلہ 5 روز تک جاری رہے گا۔ رواں سال میں یہ پاکستان کا سب سے بڑا میلہ ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی پبلشرز نے 270 سے زائد اسٹالز لگائے ہیں۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث29 بھارتی پبلشرز میں سے صرف دو نے اس مرتبہ اسٹال لگائے جبکہ تمام بھارتی پبلشرزکو ویزے جاری کر دیئے گئے تھے،کتب میلے میں ایران پہلی مرتبہ شریک ہو رہا ہے، یہ اسٹال خانہٴ فرہنگ کی جانب سے لگایا گیا ہے جس میں فارسی اور عربی کے علاوہ اردو زبان میں بھی کتابیں موجود ہیں۔ امریکا، سنگاپور، ہانگ کانگ، ملائشیا، جرمنی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور اردن کے پبلشرز نے بھی کتب میلے میں اپنے اسٹالز لگائے ہیں جہاں ادب، میڈیکل، کامرس اور افسانوں کی کتابوں کے ساتھ بچوں کی جدید ترین درسی اور الیکٹرونکس کتابیں بھی موجود ہیں۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے علاوہ پنجاب، سرحد اور بلوچستان کے ٹیکسٹ بک بورڈز نے بھی اسٹالز لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ رش ویلکم بک پورٹ کے اسٹال پر نظر آ یا، اس موقع پر اصغر زیدی بھی موجود تھے۔


شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
عالمی کتب میلے میں شریک مقبوضہ کشمیر یونیورسٹی کی کتابیں ایئر پورٹ پر روک لی گئیں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی کتب میلے کے پہلے روز مقبوضہ کشمیرکی کشمیر یونیورسٹی کا اسٹال پہلے روز کتابوں سے خالی رہا۔ میلے کے کنوینر اقبال صالح نے بتایا کہ کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر یونیورسٹی کی کتابوں کو روک دیا جس کی وجہ سے پہلے دن اسٹال بند ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت رؤف صدیقی کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے اپنے اسٹاف کوکتابیں چھڑانے کیلئے بھیج دیا، تاہم پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی کوششوں سے شام گئے کتابیں ریلیز ہوسکیں ۔ اقبال صالح محمد نے کسٹم حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی یونیورسٹی کی کتابیں روکے جانے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے خراب تاثر پیدا ہوتا ہے۔




شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
عالمی کتب میلے کے تیسرے دن تمام اسٹالوں پر خریداروں کا ہجوم   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے زیراہتمام ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی کتب میلے کے تیسرے روز خریداروں کا ہجوم رہا۔ تعطیل کی وجہ سے لوگوں نے اپنے خاندان کے ساتھ ہفتہ کتب کا دورہ کیا اور لاکھوں روپے مالیت کی کتابوں کی خریداری کی۔ مقبوضہ کشمیر کی یونیورسٹی آف کشمیر سری نگر کے اسٹال پر موجود لائبریرین ریاض رفیع نے بتایا کہ وہ کراچی آکر بہت خوش ہیں تاہم پہلے روز ان کی کتابوں کے 600 ٹائٹل کسٹم حکام نے روک لئے تھے جسے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے حکام نے کلیئر کرایا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت پذیرائی ملی ہے‘ ان کی 80 فیصد کتابیں فروخت ہوگئیں تاہم انہیں اور ان کے ساتھیوں کو صرف ایک ہفتے کا ویزا ملا ہے جبکہ تھانے جاکر روز حاضری دینا پڑرہی ہے جس کی وجہ سے کافی وقت ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی باقی 20 فیصد کتابیں فروخت نہ ہوئیں تو وہ اپنی کتابیں جامعہ کراچی کو تحفے کے طور پر دیکر جائیں گے۔ ویلکم بک ڈپو کے اصغر زیدی نے کہاکہ اتوار کو کتب میلے میں زبردست گہماگہمی رہی اور ان کے اسٹالز سے ایک ہزار سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں۔ کتب میلے کے ترجمان عزیز خالد نے بتایا کہ اتوار کو اتنا رش رہا کہ پارکنگ ایریا میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ نہیں رہی‘ لاکھوں کتابیں فروخت ہوگئیں اور تینوں ہال خواتین‘ بچوں اور مرد حضرات سے رات گئے تک بھرے رہے۔




شکریہ جنگ
 

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
عالمی کتب میلے ملک بھر میں ہونا چاہئیں، وفاقی وزارت تعلیم تعاون کرے گی، درسی کتابوں کے کاغذ پر ڈیوٹی ختم کریں گے   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، پیر الٰہی بخش، جی ایم سید اور دیگر ہیروز صرف سندھ کے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیروز ہیں۔ ہم ان شخصیات کو صرف سندھ ہی نہیں بلکہ قومی نصاب کا حصہ بنائیں گے۔ جبکہ صوبوں کی تجویز پر باچا خان، ولی خان اور اکبر بگٹی پر مضامین بھی نصاب میں شامل کئے جا سکتے ہیں تاہم یہ معاملہ ہمارا کریکولم ونگ دیکھتا ہے۔ عالمی کتب میلے کے دوران جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ نے پرائمری کے بچوں پر کتابوں کا بوجھ کم کر کے ایک کتاب کرنے کی تجویز دی ہے جس کا بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں بھی جائزہ لیا گیا ہے اور اسے کریکولم ونگ کو بھیج دیا گیا ہے ہم ہر وہ چیز کریں گے جس سے طلبہ کو آسانی ہو۔ اس موقع پر ویلکم بک ڈپو کے اصغر زیدی، عزیز خالد اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ درسی کتابوں کی قیمت میں کمی کیلئے کاغذ پر عائد ڈیوٹی ختم یا کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں سی بی آر اور محکمہ خزانہ سے بات کی جائے گی تاکہ کتابیں سستی ہوں اور ہر آدمی کتابیں خرید سکے۔ انہوں نے عالمی کتب میلے کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی چیزیں نوجوانوں میں شعور پیدا کرتی ہیں اور کتابوں سے محبت کرنا سکھاتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کتب میلے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ہونے چاہئیں اور اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن پالیسی بنا رہے ہیں اسے جنوری کے آخر تک جاری کر دیا جائے گا۔



شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
عالمی کتب میلے کا چوتھا روز‘ گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی، لوگوں کا ہجوم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی کتب میلے کے چوتھے روز پیر کو لوگوں کی گہماگہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ تعطیل نہ ہونے کے باوجود پارکنگ لاٹ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ کم پڑگئی۔ شام کو انتہائی رش دیکھنے میں آیا‘ کئی اسٹالوں پر کتابیں فروخت ہوگئیں اور اسٹالز کتابوں سے خالی ہوگئے۔ وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی‘ صوبائی وزیر آئی ٹی رضاہارون‘ پیپلزپارٹی کے رہنما نفیس صدیقی‘ صوبائی وزیر مخدوم جمیل الزماں اور دیگر معروف شخصیات نے عالمی کتب میلے کا دورہ کیا اور کتب میلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اسے علم دوستی سے تعبیر کیا۔ سب سے زیادہ رش آکسفورڈ یونیورسٹی پریس‘ ویلکم بک پورٹ‘ کشمیر یونیورسٹی اور ایران کے بک اسٹال پر دیکھنے میں آیا۔ اندازے کے مطابق پیر کو ایک لاکھ سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں۔ کتب میلہ رات کو 9 بجے تک جاری رہا جب کہ شہریوں کی آمدورفت بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ منگل کو ہفتہ کتب کا آخری روز ہوگا جس کے بعد اسے آئندہ سال 2009ء میں ماہ دسمبر کے آخری ہفتے میں دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ پیر کو صوبائی وزیر برائے صنعت رؤف صدیقی نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جبکہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کراچی کی ریجنل ڈائریکٹر مسز عباسی نے میلے میں پبلشرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔    
Print Version




شکریہ جنگ
 

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
عالمی کتب میلے کے آخری دن 5 لاکھ سے زائد کتابوں کی فروخت
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت جاری عالمی کتب میلہ 5 روزہ جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ آخری روز تعطیل نہ ہونے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد میلے میںآ ئی اور شام گئے یہ صورتحال برقرار تھی ، بعض اسٹالوں پر لوگ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے تھے۔ پارکنگ ایریا میں صبح ہی سے جگہ کم پڑنے کے باعث لوگوں نے ایکسپو سینٹر کے میدان پر گاڑیاں پارک کرنا شروع کر دیں کتب میلے کے ترجمان عزیز خالد نے کہا منگل کو ریکارڈ توڑ تعداد میں عوام کتب میلے میں آئی اور 5 لاکھ سے زائد کتابیں خریدی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ شام کو یہ صورتحال تھی کہ چلنے کے لیے جگہ کم پڑگئی جبکہ خریدار زیادہ اور کتابیں کم تھیں بعض اسٹالزتو سہ پہر کو کتابوں سے خالی ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جس طرح میلے میں دلچسپی لی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہالیان کراچی کتابوں سے عشق کرتے ہیں انہوں نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 2009 کا کتب میلہ 10 سے 14 دسمبر تک ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ ویلکم بک پورٹ کے اصغر زیدی نے بتایا کہ منگل کو یہ صورتحال تھی کہ ان کا کتابوں کا اسٹاک ختم ہوگیا تھا۔




شکریہ جنگ