Author Topic: سندھ یونیورسٹی میں پختون طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، پختون ایس ایف  (Read 1709 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سندھ یونیورسٹی میں پختون طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، پختون ایس ایف
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر شیر محمد آفریدی، سندھ کے صدر اسماعیل محسود، مرکزی فنانس سیکریٹری امین اللہ آغا اور صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پائندہ خان یوسفزئی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سندھ یونیورسٹی میں پختون طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے اندرون سندھ میں چند نام نہاد قوم پرستوں کی جانب سے پختونوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ ایک لسانی تنظیم کے کہنے پر شروع کیا گیا ہے گزشتہ روز سندھ یونیورسٹی میں پختون طلبا کو ہاسٹل میں یرغمال بنا کر ان پر تشدد کیا گیا پختون ایس ایف کے ذمہ داروں نے کئی بار امن کی خاطر ان عناصر سے رابطہ کیا اور بات چیت کی جبکہ سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ سمیت ، رینجرز اور پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن کسی طرف سے بھی مثبت جواب نہیں ملا انہوں نے کہا کہ پختون طلبا کو یونیورسٹی میں جاری امتحانات کے دوران نام و قوم پرست طلبا تنظیموں نے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیکر یونیورسٹی اور ہاسٹل چھوڑنے کی دھمکی دی اور پھر پختون طلبا کے کمروں پر قبضہ کیا گیا لہٰذا پختون طلبہ کو جاری امتحانات کو ادھورا چھوڑنا پڑا ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ طلبہ کے امتحانات دوبارہ لئے جائیں اوران کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"