Author Topic: بلاوے كے دن  (Read 5466 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
بلاوے كے دن
« on: November 15, 2007, 05:36:25 PM »
جس تاریخ كو آپ كو انٹرویو یا ٹیسٹ كے لئے بلایا گیا ہو،آپ كو درج ذیل باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

١۔   پابندی وقت

كال لیٹر میں جو وقت دیا گیا ہو اس سے كم از كم ایك آدھر پہلے متعلقہ دفتر یا انٹرویو كی جگہ پہنچ جائیں اس طرح دفتر كے متعلق ضروری معلومات بھی حاصل ہوسكیں گی۔نیز دفتر كے عملے دیگر امیدواروں سے تبادلہ خیال كا موقع بھی ملے گا ۔جس سے آپ كو انٹرویو یا ٹیسٹ میں خاصی مدد مل سكتی ہے۔

٢۔   ظاہری شخصیت

كہیں بھی آپ پہلی دفعہ جائیں خاص طور پر ملازمت كے لیے انٹرویو كے لئے تو آپ كی صلاحیتوں كا اظہار تو بعد میں ہوگا لیكن آپ كی شخصیت كا پہلا تاثر آپ كے ظاہری ركھ ركھائو سے ہی سامنے آئے گا ۔لہذا اگر آپ كہیں انٹرویو كے لیے جائیں تو لباس سادہ لیكن پروقار اور اچھا اور صاف ستھر ہونا چاہیے اور استری شدہ ہونا چاہیے۔جوتے پالش شدہ ہونے چاہیے۔شیو بنا ہوا اور بال سلیقے سے اچھے تراش میں كٹے ہوئے اور سنوارے ہونے چاہیے۔یاد ركھیں انٹرویو لینے والوں كی اكثریت ادھیڑ عمر یا بزرگ افراد پر مشتمل ہوتی ہے اور ایسے لوگ چھچھورے فیشن اور فیشن زدہ ادائوں كو نفرت سے دیكھتے ہیں وہ آپ میں ایك باوقار سلیقہ ،سنجیدگی اور بردباری دیكھنے كے خواہش مند ہوتے ہیں ۔ان كی توقعات پر پورا اترنے كی كوشش كیجئے۔آپ كی غیر سنجیدگی اور لاابالی پن آپ كی كامیابی میں ركاوٹ بھی بن سكتا ہے ۔