Author Topic: بی پی ایل اے کا بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان  (Read 711 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بی پی ایل اے کا بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے آج سے شروع ہونے والے بی اے ۔بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالج اساتذہ کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے بی پی ایل اے اورمتعلقہ حکام کے مابین چلنے والے تنازعے کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرنے پر سیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں .
 واضح رہے کہ روٹیشن پالیسی کی خلاف ورزی سمیت دیگر مسائل کے پیش نظر بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے بی اے بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث پریکٹیکل امتحانات کا سلسلہ رکا ہوا تھا
تاہم سیکرٹری کالجز ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن نے اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ اور بی پی ایل اے کے مابین مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کیں اورتنازعحل ہونے کے بعد بی پی ایل اے نے بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے کالج پروفیسرز آج سے شروع ہونےوالے بی اے بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات میں حصہ لیں گے ۔
بی پی ایل اے کے بیان میں سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ سیکرٹری کالجز آئندہ بھی کالج اساتذہ اور کالجز کے مسائل کے حل کیلئے
اپنا فعال کردار ادا کریں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 8 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"