PakStudy :Yours Study Matters

Studies Notes => Pakstudy Library => Pakistan Studies Notes Matric => Topic started by: Abdullah gul on August 30, 2009, 04:18:07 PM

Title: قدرتی وسائل
Post by: Abdullah gul on August 30, 2009, 04:18:07 PM

قدرتی وسائل

انسان اور ہر طرح كی زندگی كا زمین كے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ زمین ہمیں ضرورت كی ہر شے مہیا كرتی ہے چاہے وہ خوراك كی صورت میں ہو یا پانی كی صورت میں موجود ہو۔ ہم غذائی اجناس پودوں جبكہ گوشت اور دودھ وغیرہ جانوروں سے حاصل كرتے ہیں۔ دریاوٕں اور زیر زمین ذخائر سے پانی حاصل كیا جاتا ہے، یہی وسائل ہیں۔ ہم یہ كہہ سكتے ہیں كہ تمام وسائل جن كو اللہ تعالیٰ نے انسان اور ہر طرح كی زندگی كے لیے پیدا كیا ہے، قدرتی وسائل كہلاتے ہیں۔ یہ قدرتی وسائل دریا، سمندر، جنگلات، معدنیات اور زرخیز میدانوں كی صورت میں موجود ہیں۔