Author Topic: جامعہ بلوچستان،بی ایس داخلہ سیٹوں میں کمی تعلیم دشمنی ہے ، بی ایس او  (Read 866 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بلوچستان،بی ایس داخلہ سیٹوں میں کمی تعلیم دشمنی ہے ، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے جامعہ بلوچستان میں بی ایس کی داخلہ سیٹوں میں کمی کرنا تعلیم دشمنی ہے
 جبکہ اکثریتی اضلاع میں بی ایس پروگرام کے بندش کی وجہ سے طلباء جامعہ بلوچستان کا رخ کررہے ہیں یونیورسٹی میں سیٹوں میں کمی کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے انہوں نے کہا ہے سمسٹر سسٹم کے جسطرح رولز جامعہ بلوچستان میں مسلط ہیں اسکی مثال کسی تعلیمی ادارے میں نہیں ملتی
ڈراپ آؤٹ کا سلسلہ بنیادی طور پر بھی تعلیم دشمن اور طلباء دشمن سازشوں کا حصہ ہے بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں کے لئے مطلوبہ ضروریات پورا کرنا ناممکن ہے کیونکہ تعلیمی حوالے سے پسماندگی انتہائی حد تک ہے انہوں نے کہا ہے جامعہ انتظامیہ طلباء وطالبات کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے صرف کرپشن و کمیشن اور اقرباء پروری میں مصروف ہے
 اب غیرقانونی طریقے سے میرٹ کوپامال کرکے مخصوص گروہ کو نوازا جارہا ہے آسامیوں پر قابلیت کی بجائے رشتے داری اور ذاتی تعلقات کو معیاربنا دیا گیا ہے
یونیورسٹی آف بلوچستان میں اہم عہدوں کو ایڈہاک پر چلانے کا مقصد من پسند گروہ کو نوازنے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے امتحانات میں بجائے اساتذہ کرام کے باہر کے لوگوں کو تعنیات کرنا اور فیسوں کی خاطر طلباءطالبات کو فیل کرنا بھی کرپشن کا حصہ ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ  27 اکتوبر2018  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"