Author Topic: تعلیمی ویزے Educational امریکہ کے  (Read 5674 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
تعلیمی ویزے Educational امریکہ کے
« on: December 09, 2007, 07:27:06 PM »
تعلیمی ویزے Educational

امریكہ میں تعلیم كے حصول كے لیے جانا نہایت آسان ہے۔ كیونكہ امریكہ میں سكول كا لفظ وسیع معنی ركھتا ہے۔ اسے اعلی تعلیم مثلاً وكالت ، ڈاكٹری وغیرہ كے لیے بھی استعمال كیا جاتاہے۔ امیدوار كو تعلیمی مدت كے مطابق ویزا جاری كیا جاتا ہے۔ كسی بھی مضمون میں ایم اے كرنے كی مدت ایك سے دو سال ہے جب كہ پی ایچ ڈی كی مدت تین سال ہے۔ وكالت ، ڈاكٹر ، حیوانات كے ڈاكٹر كی مدت تین سال ہے۔

امریكہ میں تقریباً تین ہزار تعلیمی ادارے ایسے ہیں جو صرف غیر ملكی لوگوں كو داخلہ دیتے ہیں۔ درخواست دینے كا طریقہ یہ ہے كہ سب سے پہلے امریكہ سكول، كالج یا یونیورسٹی كو خط لكھ كر متعلقہ فارم منگوائے جائیں۔ جس مضمون میں یا جس قسم كی تعلیم حاصل كرنی ہو اسی قسم كے كالج یا تعلیمی ادارے كے انچارج یا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ كے نام درخواست دی جاتی ہے ۔ امریكہ میں تعلیم حاصل كرنے والے لوگوں كے لیے ضروری ہے كہ وہ انگلش روانی سے بول سكیں یہ تب ہی ممكن ہے جب آپ كو انگلش پر عبور حاصل ہو۔ آپ كی زبان دانی معلوم كرنے كے لیے امتحان دینا پڑتا ہے۔ جسے ٹوفل كہتے ہیں۔ اس كا اسلام آباد میں امتحان لیا جاتا ہے۔ پاكستان كے شہریوں كے لیے كہ آیا آپ انگریزی اچھی طرح بول اور سمجھ سكتے ہیں یا نہیں ۔ امریكن تعلیمی ادارے میں داخل ہو جانے كے بعد آپ كو ویزا كی درخواست دینا ہوتی ہے۔ انٹرویو كے دوران آپ كی حیثیت دیكھ كر ویزا جاری كی جاتا ہے۔ سب سے زیادہ زور اس بات پر دیا جاتا ہے كہ آپ اپنے اخراجات كیسے پورے كریں گے اسی طرح وہ اخراجات جو تعلیمی اخراجات كہلاتے ہیں ان كا ثبوت پیش كرنا پڑتا ہے كہ ہم نے یہ رقم امریكن ادارے میں جمع كروا دی ہے۔



چند تعلیمی اداروں كے نام اور ایڈریس۔

COLLEGE BOARD A Tp BOX -592

PRINCATON NEW JERSAY 08541 U.S.A

 خصوصی مضامین كے بارے میں معلومات چاہتے ہیں تو

2. AMERICAN COLLEGE TESTING PROGRAM LOWA CITY LOWA

FOR GRADUATE REEARD EXAMINATION TEST

3. EDUCATIONAL TESTING SERVICE P.O BOX 955 R PRINCETON NEW JERSAY 08541 U.S.A

5. LAW SCHOOL ADMISSION COUNCIL BOX 2000 NEWTON PENNSYLVANIA 18940 U.S.A.

6. AMERCAN MEDIAL COLLEGES.

APPLICOTION SERVICE ONE DUPONT CIRCLE

WASHINGTEN. D.C. 20036 U.S.A.

ہدایات

درخواست لكھنے كے لیے ٹائپ رائٹر استعمال كریں یا صاف ستھرے كاغذ كے ایك طرف لكھیں۔ غلطی نہ كریں اور نہ ہی لكھ كر كاٹیں۔ جہاں بڑے CAPITAL حروف میں كہا گیا اسی میں تحریر كریں۔

اپنے نام كے سپیلنگ وہی تحریر كریں جو آپ كے تعلیمی سرٹیفكیٹ پر ہیں اور ہر جگہ وہی تحریر كریں۔

اپنے سكول یا كالج كا مكمل نام تحریر كریں۔ جہاں آپ كو مكمل ریكارڈ ہے۔

اپنا ڈاك كا ایڈریس درست تحریر كریں۔ اگر كوئی تبدیلی ہو جائے تو فوری طور پر متعلقہ سكول یا كالج كو مطلع كریں جہاں آپ نے درخواست برائے داخلہ دی ہے۔

درخواست یا فارم كے ہر خانہ كو پر كریں اگر كوئی خانہ یا سوال آپ كے متعلقہ نہیں ہے تو آگے ٫٫DOES NOT APPLY ٬٬ تحریر كریں۔

اگر آپ كو سكول كی طرف سے دو درخواستیں موصول ہوں تو دونوں تحریر كر كے بھجوا دیں۔

بہتر ہے كہ پہلے تمام سوالات كے جواب علیحدہ كاغذ پر تحریر كر لیں پھر انہیں متعلقہ فارم پر تحریر كریں۔

اچھی طرح سوچ لیں كہ:

كیا آپ كو امریكن تعلیم ذاتی ترقی دے سكتی ہے۔

كیا آپ نے باہر كے ملك تعلیم حاصل كرنے كے صحیح فائدے سوچ لیے ہیں جو آپ كو حاصل ہوں گے ۔ اس كی لسٹ بنا لی ہے۔

نقصانات كا اندازہ كر لیں۔

كیا مستقبل بنانے میں یہ تعلیم آپ كی مدد كر سكتی ہے۔

اگر آپ كسی كالج میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو كیا آپ نے میٹرك اچھی ڈویژن میں پاس كیا ہے۔

اگر كسی یونیورسٹی میں داخل ہونا ہے تو كیا آپ نے كالج كی سطح كا امتحان اچھے نمبروں میں پاس كر لیا ہے۔

كیا آپ نے تعلیمی ٦١ سال پاكستان میں مكمل كر لیے ہیں۔

كیا اچھی انگریزی لكھ ، پڑھ اور بول سكتے ہیں اور كیا امتحان اپنے ذاتی خرچہ پر دے دیا ہے۔

كیا آپ امریكن تعلیم كا بوجھ برداشت كر سكتے ہیں جو كہ تقریباً ٩ ماہ كے لیے رہائش ، خوراك ، تعلیمی ضروریات كا خرچ ۔ 11000/-ڈالر ہے ۔ پرائیویٹ سكول میں اور 4000/-ہزار ڈالر حكومت كے سكول میں۔

یہ تمام رقم یك مشت ایڈوانس جمع كروانی پڑتی ہے ۔ كم از كم چھ ماہ كی ۔

گرین كارڈ كیا ہے؟

جسے گرین كارڈ كہتے ہیں اس كا اصل رنگ نیلاہے ۔ كسی وقت میں یہ گرین رنگ كا ہوتا تھا۔ لوگ ابھی تك اسے گرین كارڈ ہی كہتے ہیں۔ سركاری طور پر اسے ٫٫ایلین رجسٹریشن ریسپٹ كارڈ٬٬ كہتے ہیں۔

گرین كارڈ تہوں والا كارڈ ہوتا ہے۔ تقریبا تین انچ لمبا اور دو انچ چوڑا ہوتا ہے۔ جس پر حامل ہذا شخص كی رنگین تصویر لگی ہوتی ہے۔ كارڈ پر متعلقہ شخص كی انگلیوں كے نشانات، دستخط اور سپیشل كوڈ بھی درج ہو تاہے۔ جس كی مدد سے تمام معلومات ریكارڈ سے مل جاتی ہیں۔گرین كارڈ پر نارنجی رنگ كی لكیریں ہوتی ہیں۔ یہ كارڈ گرین كارڈ كہلاتا ہے۔ اسی كی بدولت آپ امریكہ میں مستقل رہ سكتے ہیں اور امریكہ كے مستقل ركن بن جاتے ہیں۔ یہ كارڈ ہر وقت اپنے پاس ركھنا ہوتاہے۔ مجاز افسر كے پوچھنے پر پیش كرنا ہوتا ہے۔

گرین كارڈ یا امریكن شہریت حاصل كرنے كا طریقہ

ریاست ہائے متحدہ امریكہ كسی ایك ملك یا علاقے كا نام نہیں ہے بلكہ مختلف ریاستوں كے مجموعہ كا نام ہے جس كا دارالحكومت واشنگٹن D.C ہے۔

جو شخص امریكہ میں پیدا ہوتا ہے۔ اسے خود بخود امریكی شہریت مل جاتی ہے۔ اس كے علاوہ وہ بچہ جس كے والد یا والدہ امریكی شہری ہیں۔ بچہ كی وجہ سے اس كے والدین اور والدین كی وجہ سے اولاد كو شہریت مل جاتی ہے۔ كوئی بھی غیر ملكی امریكہ میں مستقل طور پر رہ سكتا ہے۔ مگر حكومت سے اجازت لینے كے بعد۔ حكومت غور و حوض كے بعد اجازت دے دیتی ہے۔ مستقل رہائش كی اجازت كے بعد آپ كو گرین كارڈ كے لیے درخواست دینا پڑتی ہے۔

امریكن قانون كے مطابق محكمہ لیبر كو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے كہ وہ ملك میں آنے والے لوگوں كو لیبر سرٹیفكیشن مہیا كرے۔ جس كے بعد آپ كو گرین كارڈ مل سكتا ہے۔

گرین كارڈ كا حصول

پہلا مرحلہ:

اہلیت كا پورا كرنا یا پورا اترنا۔

گرین كارڈ حاصل كرنے كے لیے مندرجہ ذیل چار میں سے كسی ایك شرط كا پورا كرنا پڑتا ہے جو كہ لازمی ہے۔

١: امریكہ میں نزدیكی رشتہ داری۔ امریكن شہریت كا بچہ۔ خاوند، بیوی یا والدین امریكن شہریت كے حامل، كم از كم عمر ١٢ سال۔

٢: ترجیح حاصل كرنا معیار زندگی كی وجہ سے۔

٣: لیبر سرٹیفكیٹ كی وجہ سے ترجیح۔

٤: اس بات كو ثابت كرنا كہ لیبر سرٹیفكیشن علاقہ یا صوبہ میں آپ نہیں یا اس شرط سے مستثنیٰ ہیں۔

جب آپ سے امریكن قونصل خانہ یا سفارت خانہ ﴿ایمبیسی﴾ میں مستقل ویزا كے لیے درخواست كے بارے میں دریافت كریں گے تو آپ كو ایك فارم دیاجائے گا یہ فارم

Quesetionnalr to Deteermine Immigrant status Preliminary

دیا جائے گا۔

یہ فارم مكمل كر كے سفارت خانہ ﴿ایمبیسی﴾ میں جمع كروائیں۔ سفارت خانہ ﴿ایمبیسی﴾ آپ كی اہلیت كے مطابق اور قسم كے مطابق ركھے گا۔ اور اس پر اپنا فیصلہ كرے گا۔ فارم كی نقل ساتھ ہے۔ نمبر ١ اور اہلیت كا نمونہ نمبر ٢۔

جب آپ اہل ثابت ہو جائیں گے تو آپ كا نام لسٹ پر لكھ دیا جائے گا اور ترجیحی نمبر دے دیا جائے گا۔ ہر ویزا درخواست كو اس كے ترجیحی نمبر كے مطابق دیكھا جاتا ہے ۔ ایمبیسی پہلے آئیے پہلے پائیے كی بنیاد پر كام كرتی ہے۔

دوسرا مرحلہ

انتظار:

آپ كی درخواست موصول ہونے كے كتنے عرصہ بعد آپ كو ویزا ملے گا۔ اس بات كا كسی كوئی پتہ نہیں ہوتا۔ اس لیے ہرگز اپنی نوكری ، كام یا كاروبار بند كریں نہ جائیداد فروخت كریں اور نہ ہی امریكہ جانے كے مكمل انتظامات كرنا شروع كریں۔ آپ كی درخواست پر كام تب شروع ہو ا جب آپ كے قریبی رشتہ دارہوں گے امریكن شہریت كے والے۔

قونصل خانہ آپ كو ترجیحی نمبر دے گا جس كا مطلب ہے كہ اس سے پہلے كی درخواستوں پر عمل كے بعد آپ كا نمبر آئے گا جس میں مہینے بھی لگ سكتے ہیں۔

مستقل ویزا حاصل كرنے والوں كی لسٹ ہر ماہ امریكن شعبہ واشنگٹن میں شائع كرتا ہے یہ ویزے كوٹہ سسٹم كے مطابق جاری كیے جاتے ہیں ۔ ہر سال بیس ہزار ویزے جاری كئے جاتے ہیں۔ ہر ملك كا كوٹہ كے مطابق مستقل شہریت كا ویزا جاری كیا جاتا ہے۔ زیادہ دیر انتظار آپ كی اہلیت پر كوئی اثر نہیں كرتا۔ اس مدت میں آپ كو دو قسم كی ہدایات كے بنڈل دئیے جاتے ہیں۔

ان میں سب سے پہلا بنڈل نمبر ٣ ہے۔ یہ آپ كی اہلیت ثابت ہونے كے كچھ دن بعد آپ كو مل جاتا ہے۔ یہ تین فارموں پر مشتمل ہو تاہے۔

-DSP-70     یہ فارم آپ كے متعلق ہوتا ہے ، نام ایڈیس وغیرہ۔

-DLS-845    نمونہ نمبر ٣ یہ اس بات كو ثابت كرتا ہے كہ آپ اپنے اخراجات خود برداشت كر سكتے ہیں یا امریكہ میں ایسی نوكری ركھتے ہیں جس سے آپ كے اخراجات پورے ہوتے رہیں گے۔ آپ كے والدین نزدیكی رشتہ دار جو امریكہ میں رہ رہے ہیں آپ كی مكمل گارنٹی دے سكتے ہیں۔ آپ كو اخراجات كے ثبوت كے لیے بینك بیلنس شیٹ، انكم ٹیكس رسید دكھانا پڑتی ہے یا اس كی كاپی ساتھ لگانا پڑتی ہے ۔ یہ فارم مكمل كر كے جلد بھجوانا ہوتے ہیں۔

نمونہ نمبر ٤    اس مرحلہ پر آپ كو انٹرویو كے لیے ہدایات پیكٹ نمبر ٤ مل جاتا ہے۔ جس سے آپ كا انٹرویو كنفرم ہو جاتا ہے۔ اس پیكٹ میں تین فارم ہوتے ہیں۔

-D.L.S871    اس فارم پر ہدایات ہوتی ہیں كہ آپ كون سی اشیائ كاغذات انٹرویو كے وقت ساتھ لے كر آئیں۔ آپ كی ملاقات كا وقت مقرر ہوتا ہے۔

بچوں كی پیدائش كا سرٹیفكیٹ۔

میڈیكل چیك اپ كے لیے ہدایات۔

SS-5 یہ سوشل سیكورٹی كے ممبر كے لیے فارم ہوتا ہے۔ یہاں نمبر جاری كر دیا جاتا ہے۔ جو كہ ہر فرد كو سیكورٹی كے لیے ضروری ہوتا ہے اور پہچان بن جاتا ہے۔

F.S.510    فارم كی كاپیاں ہوتی ہیں جو كہ مستقل ویزا اور رجسٹریشن كے لیے ہوتے ہیں۔ نمونہ نمبر ٥

انٹرویو میں جانے سے پہلے پر كئے جاتے ہیں۔ اس فارم پر دستخط ہرگز نہ كریں كیونكہ یہ دستخط امریكن سفارت كار كے سامنے كرنے پڑتے ہیں۔ انٹرویو كے وقت وہی تحریر كریں جو اس سے پہلے فارموں پر تحریر كیا تھا۔ اب آپ انٹرویو كے لیے تیار ہیں۔

تیسرا مرحلہ

انٹرویو:

آخر مرحلہ دو حصوں مشتمل ہوتاہے۔ میڈیكل اور انٹرویو۔



میڈیكل:

ہر درخواست گزار كو اپنے خرچہ پر میڈیكل كروانا پڑتا ہے ۔ میڈیكل كی فیس پاكستان میں تقریباً 100/- روپے ہے۔ امریكہ میں قونصل خانہ كے مقرر كردہ ڈاكٹر معائنہ كرتے ہیں۔ ڈاكٹر سرجن ہونا ضروری ہے۔

انٹرویو كی تیاری

عام طور پر انٹرویو كو كاغذی كار روائی یا ایسے ہی سمجھا جاتا ہے۔ حقیقتاً یہی فائنل مرحلہ ہوتا ہے كیونكہ اسی مرحلہ میں آپ قونصلیٹ سے یا مقرر كردہ شخص سے بالمشافہ بات چیت كرتے ہیں۔ آپ كو جو تاریخ دی جاتی ہے اسی پر ہر قیمت پر جائیں نہ جانے كی صورت میں قونصل سے مل كر دوبارہ انٹرویو كی تاریخ مقرر كر لینا چاہیے۔ مگر دوبارہ وقت لینے میں سال بھی لگ سكتا ہے۔ اس لیے پہلا موقع ضائع مت كریں۔

انٹرویو كے وقت مندرجہ ذیل كاغذات پیش كرنا پڑتے ہی۔

١: بغیر دستخط كے درخواست برائے مستقل ویزا اور ایلین رجسٹریشن فارم جو كہ ڈبل مكمل ہونا چاہیے۔

٢: پاسپورٹ۔

٣: پیدائش سرٹیفكیٹ كی دو كاپیاں

٤: تین رنگین تصاویر ﴿1/1/3*1/1/2﴾ سائز كی۔

امریكن ویزا مل جانے كے بعد مستقل رہائش كے لیے آپ كو گرین كارڈ حاصل كرنا پڑتا ہے جو كہ نہایت ضروری ہے جسے ہر وقت اپنے پاس ركھنا پڑتا ہے اس سے آپ امریكن شہریت كے حامل بن جاتے ہیں۔