Author Topic: وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ، عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر سیمینار  (Read 1541 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی ، عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر سیمینار
کراچی :وفاقی اردو یونیورسٹی ،شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت یوم اقوام متحدہ کے عنوان سے عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
سیمینارمیں ویمن ایکشن فورم کی عطیہ داد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم کرداراداکررہی ہے ۔
اقوام متحدہ نے 2018 میں اپنی72 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی انسانی حقوق کے تحفظ کاتھیم پیش کیا۔
عالمی سطح پراقوام متحدہ کے ذریعے ہی عورتوں، بچوں ،مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوسکا ہے ۔
صدرشعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹرممنون احمد خان،ڈاکٹراصغردشتی اوررضوانہ جبین نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر ممنون احمد خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا چارٹر بلا شبہ عظیم ہے
مگرخطبہ حجۃ الوداع کا انسانی حقوق کا چارٹر عظیم تر ہے جو رہتی دنیا تک خدمت کرتارہے گا۔
آج ہم اپنی کمزوری کی وجہ سے پستی میں چلے گئے اور مغرب انسانی حقوق کے حوالے سے آگے جاچکا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 24 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی