Author Topic: طلباء ایکشن کمیٹی کا گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ میں احتجاجی جلسہ  (Read 915 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
طلباء ایکشن کمیٹی  کا گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ میں احتجاجی جلسہ
کوئٹہ:طلباء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں بلوچستان یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات اور یونیورسٹی میں اظہار رائے اور طلباء سیاست پر پابندی کی مذمت کی گئی
اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے طلباء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں زبیر شاہ آغا، کبیر افغان، امین اللہ بلوچ، حافظ سعید نور، ثناء اللہ آغا، یار محمد بریال اور محمد دین نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کرپشن کی آماہ جگاہ بن چکی ہے
 موجودہ انتظامی افسر نے یونیورسٹی کو طلباء ، اساتذہ کےلئے نو گر ایریا میں تبدیل کر دیا ہے اظہار رائے اور طلباء کی سیاسی سر گرمیوں پر غیر اعلانیہ پا بندی لگائی گئی ہے،انتظامیہ نے اپنی خفیہ تنظیم بنائی ہے
جس کا مقصدطلباء وطالبات کو تنظیموں سے الگ کر کے غیر ضروری سر گرمیوں میں ملوث کرنا ہے اور اس کو طلباء تنظیموں کو ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے
 جس کو ہر صورت میں ناکام کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں ہونیوالی کرپشن پر نیب نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، کیسز کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے
 تاکہ ملوث عناصر کو بچایا جا سکے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان، گورنر بلوچستان اور نیب کے چیئرمین سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن کا نوٹس لیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 26 اکتوبر کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"