Author Topic: یونیسف کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات  (Read 340 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیسف کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات
لاہور: یونیسف کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات، مرادراس کا کہنا ہے کہ یونیسف کے تعاون سے بچوں کو ہنر مندبنانے کیلئے سکولوں میں جلد شارٹ کورسز کا اجراء کریں گے۔

  گلبرگ میں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی کے آفس میں یونیسف کے وفد کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات کی، وفد کی قیادت یونیسف پاکستان کے چیف فیلڈ آفیسر ویلبرڈ ناگمبی نے کی۔

وفد میں یونیسف کے نائب نمائندے ڈاکٹر تاج اودین اور مس آئدہ شامل تھی، ملاقات میں سکولوں کے بچوں کو سکلز ایجوکیشن کی فراہمی کے حوالے سے بات کی گئی، مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں کے بچوں کو ہنر مند بنانے کیلئے شارٹ کورسز کا اجراء جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب یونیسیف پاکستان کی کنٹری نمائندہ عائدہ گرما کی قیادت میں وفد کی چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان سے ملاقات کی، جس میں فنی تعلیم کے فروغ  کیلئے نئے کورسز کا اجراء کرنے پر غور کیا گیا۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42لاہور ایڈیشن مورخہ  20فروری، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"