Author Topic: دوسرے روز بھی کوکنگ مقابلہ، طالبات میں انعام تقسیم  (Read 341 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

دوسرے روز بھی کوکنگ مقابلہ، طالبات میں انعام تقسیم
لاہور: لاہور نیوز اور بیک پارلر کے اشتراک سے کوکنگ مقابلہ منعقد ہوا ۔مقابلہ 12 یونیورسٹیوں میں کرایا جائے گا ،2 یو نیورسٹیوں میں کوکنگ مقابلہ ہو گیا اور 10 میں مقابلے ابھی باقی ہیں۔نور یونیورسٹی میں کوکنگ کا مقابلہ کرایا گیا جس میں 3لڑکیاں مد مقابل رہیں، سب نے پاستے بنایا مگر اپنے انداز سے ۔ طالبات میں کوکنگ مقابلہ میں جج کے فرائض شیف ٹیپو عمران نے سرانجام دئیے ۔ وائس چانسلر یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخشندہ نے بھی طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا کہنا تھا کہ لاہور نیوز کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور بیک پارلر کا جنہوں نے یہ صحت مند سرگرمی شروع کی۔ریجنل منیجر بیک پارلر ریاض الدین کا کہنا تھا کہ کوکنگ مقابلوں میں طالبات بھرپور حصہ لے رہی ہیں ،پروگرام بہت اچھا رہا ۔طالبات نے کہاکہ ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہئیں ،ہمیں موقع ملتا ہے اور بہت سی نئی چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔کوکنگ مقابلہ جیتنے والی طالبات کو بیک پارلر کی جانب سے انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے ، کوکنگ مقابلے مزید 10یونیورسٹیوں میں بھی کرائے جائیں گے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  20فروری، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"