Author Topic: پنجاب کالج کے زیر اہتمام سالانہ کلچر فیسٹول کا انعقاد  (Read 345 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب کالج کے زیر اہتمام سالانہ کلچر فیسٹول کا انعقاد
سرگودھا: پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام سالانہ کلچر فیسٹول (بوائز) کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ تھے ، طلباء نے مختلف ثقافتی پروگرام ،خاکے اور آئٹمز پیش کیے اورپرجوش تقاریر سے شرکاء کو محظوظ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال فیروز نے کہا کہ اس وقت تک علم کی فضیلت مکمل نہیں ہوتی جب تک طالبعلم اپنی روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بہراور نہ ہو جائے ۔ یہ ہمارا صرف قومی ہی نہیں بلکہ اخلاقی اور دینی فریضہ بھی ہے کہ ہم ان قوم کے نونہاروں کو ان کی نشان منزل تک پہنچائیں تا کہ ملک و قوم کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں دے سکیں، انہوں نے پنجاب کالج کی جانب سے پروگرام کے انعقاد اور ڈسپلن کو سراہا،ریجنل ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجزآصف رضا نے کہا کہ ہم صرف ڈگریاں دینے کے قائل نہیں، بلکہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سرگودھا ایڈیشن مورخہ  20فروری، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"