Author Topic: متحدہ طلبا محاذ نے پشاور یونیورسٹی میں پابندی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا  (Read 3170 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
متحدہ طلبا محاذ نے پشاور یونیورسٹی میں پابندی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا
پشاور: ۱۹ جنوری۲۰۱۲: پشاور یونیورسٹی  کی طلبا تنظیموں نے انتظامیہ کی جانب سے فیڈریشنز پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنا کا اعلان کیا ہے۔اور اس اقدام کے خلام پشاور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرنا کافیصلہ کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کی ممتاز طلبہ تنظیموں ،  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائنریشن ،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن،  انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،  اور اسلامی جمعیت طلبہ/طالبات کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے ،  جس میں مقررین نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے والے کی مشرط اجازت دی تھی۔ تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبا کا آئینی اور جمہوری حق ہے ، طلبہ تنظیموں کے صدور نےمطالبہ کیا کہ طلبہ تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ۔ بصورت دیگر اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ (بذریعہ پریس ریلیز متحدہ طلبا محاذ پشاور یونیورسٹی)