Author Topic: وفاقی اردویونیورسٹی کراچی کے غیرتدریسی عملے کے مسائل بتدریج حل کئے جا رہے ہیں  (Read 1633 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاقی اردویونیورسٹی کراچی کے غیرتدریسی عملے کے مسائل بتدریج حل کئے جا رہے ہیں
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردویونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر قمر الحق نے کہا ہے کہ اردو یونیورسٹی کے غیرتدریسی عملے کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین جامعہ اردو کی تنخواہیں 4600/= روپے سے بڑھا کر 6000/= روپے، ہاؤس رینٹ کی مد میں ملنے والے معاوضے کی ہاؤس سیلنگ میں تبدیلی، غیرشادی شدہ افراد کو شادی شدہ افراد کے برابر طبی الاؤنس، 2007 کے سلیکشن بورڈ پر سینیٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد، جامعہ اردو کے ملازمین کو پرائیویٹ امتحانوں میں شرکت کی اجازت جیسے مسائل حل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اردو ملازمین کی مستقلی کی فہرستیں تیاری کے مراحل میں ہیں اور 39 ملازمین کو خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ بقایا ملازمین کی فہرست تیار ہو رہی ہے اس کے علاوہ جامعہ اردو کی تشکیل کے بعد اساتذہ ترقیوں کے نتیجے میں گریڈ 20,19 اور 21 جبکہ غیرتدریسی عمال 7,6 سے گریڈ 15,14 اور 16 گریڈ میں ترقی پا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر تدریسی عملے کو حتی الامکان ریلیف دیا جاتا رہا ہے اور مزید کوشش کی جا رہی ہے۔ شیخ الجامعہ پوری سنجیدگی اور نیک جذبے سے دیگر مسائل کو بھی جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وقت کی پابندی فرائض منصبی کی دیانتداری سے انجام دہی اور ادارے کے امن کو قائم رکھنا بھی ملازمین کی ذمہ داری ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"