PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: AKBAR on October 24, 2018, 07:49:04 PM

Title: کوئٹہ:علم دشمنوں کی اسکول کے گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ، چار طالب علم زخمی
Post by: AKBAR on October 24, 2018, 07:49:04 PM
کوئٹہ:علم دشمنوں کی اسکول کے گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ، چار طالب علم زخمی
کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں مسلح افراد کی نجی سکول پر فائرنگ کے نتیجے میں 4بچے زخمی ہوگئے ہیں.
زخمیوں ایک بچی جبکہ تین بچے شامل ہیں جن کی عمریں 10سال سے 12سال کے درمیان بتائی جارہی ہے ،
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کلی شابو میں سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ کلی شابو میں نجی اسکول پر فائرنگ ہوئی
جس کے نتیجے میں چار طلبا ء10سالہ نسیمہ ولد فیض محمد ،12سالہ گل محمد ولد عبدالوہاب ،9سالہ سلمان ولد مزار خان اور 10سالہ مسعود اظہر ولد عبدالرﺅف زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والے طلبا میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلبا کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نجی اسکول پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
البتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ،ڈاکٹرز کے مطابق 4طلباءکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں نجی سکول پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس میں بچوں کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کیاہے.
انہوں نے متعلقہ حکام سے فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے کلی شابو میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کیاجائے گا .انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائےگی۔
حوالہ: یہ خبر مختلف آن لائن اخبارات نوائے وقت، جنگ، آج نیوز سے مورخہ24 اکتوبر 2018 کی شام شائع ہوئی