Author Topic: کی چند اصطلاحات امیگریشن EMIGRATION  (Read 1873 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
کی چند اصطلاحات امیگریشن EMIGRATION
« on: December 09, 2007, 07:19:15 PM »
چند اصطلاحات ::

١: امیگریشن EMIGRATION

 سے مراد كسی شخص كا ملك سے مثلاً پاكستان كی حدود سے باہر جانا ہے۔

٢: ایمگریشن IMMIGATION

سے مراد كسی شخص كی ملك میں آمد ہے چاہے وہ كسی بھی راستہ سے آئے كسی بھی ذریعہ سے داخل ہوا ایمگریشن كہلاتا ہے۔

٣: امیگریٹ

سے مراد كسی شخص كی پاكستان سے روانگی برائے حصول ملازمت یا معاہدہ ملازمت ہے۔

٤: امیگرنٹ

سے مراد وہ شخص جو ملك چھوڑ رہا ہے۔

٥: بیورو

اس كا مطلب بیور و آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ ہے۔

٦: كنوینس

اس سے مراد وہ گاڑی ، طیارہ، جہاز ہے جس سے كوئی شخص ملك سے باہر جاتا ہے۔

٧: ڈیپارٹ، ڈیپارچر

سے مراد كسی شخص كی پاكستان سے باہر كے ملك روانگی ہے۔

٨: فارن سروس ایگریمنٹ

سے مراد كسی شخص كا غیر ملكی آجر سے نوكری كے سلسلہ میں معاہدہ ہے۔ غیر ملكی كمپنی كا مقررہ اتھارٹی كے ہاں رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

پروٹیكٹر آف امیگریشن

سے مراد قانونی طور پر طے كرنا ہے كہ آیا یہ شخص تارك وطن ہے یا نہیں۔ یہ كام وفاقی حكومت كا ہے۔

ایمگریشن آفیسر

ائیر پورٹ پر ایمگریشن آفیسر كی حیثیت گھر كے اس محافظ كی سی ہوتی ہے جو آدمی كو شناخت كر كے اچھے طرح تسلی كر كے اسے اپنے گھر میں داخل ہونے كی اجازت دیتا ہے۔ جس طرح محافظ اپنے گھر كی دہلیز ایسے افراد كو پار كرنے كی ہرگز اجازت نہیں دیتا جس پر اس كو شك ہو یا اعتماد نہ ہو یا جو جرائم پیشہ ہو اسی طرح ایمگریشن آفیسر آپ كی جانچ پڑتا ل كرتا ہے۔ قانونی حیثیت كا اندازہ كرتا ہے۔ آپ كا برتاوٕ، اخلاق كا اثر لیتا ہے۔ ویزا اور متعلقہ كاغذات چیك كرتا ہے۔ اپنی تسلی ہونے پر اپنے ملك میں داخلے كی اجازت دیتا ہے ۔ كیونكہ وہ آفیسر اس بات كا مجاز ہے كہ ویزا كے باوجود آپ كو انٹری دینے سے انكار كر دے یا كم سے كم دنوں كے لیے انٹری دے۔

یہ مرحلہ نازك ترین ہوتا ہے نہایت سوچ سمجھ كر اور تسلی سے آفیسر كی بات كا جواب دیں۔ متعلقہ كسٹم آفیسر سے ہمیشہ اچھے طریقے سے پیش آئیں۔ قانون كا ہر حالت میں احترام كریں۔ ہر ملك كے اپنے آداب ہوتے ہیں۔ ان كا پاس كریں۔ آپ اپنے ملك كی نمائندگی كر رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے بد اخلاقی، غصہ سے پرہیز كریں۔ اپنے ملك كی عزت اور وقار میں اضافہ كریں۔ ملك كی بدنامی كاباعث نہ بنیں۔ آپ كی شخصیت ایمگریشن آفیسر پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔ انگریزی زبان میں مہارت آپ كو ہر جگہ كامیاب كروا سكتی ہے۔ كیونكہ مترجم كے ہوتے ہوئے آپ كو پہلے مترجم كو مطمئن كرنا پڑتا ہے وہ پھر دوسرے متعلقہ آفیسر كو مطمئن كرتاہے اور وہ اس طرح مطمئن نہیں كر سكتا جس طرح آپ خود اسے اپنی زبان میں مطمئن كر سكتے ہیں۔

جتنے دنوں كی ہفتوں ، مہینوں كی آپ كو انٹری ملی ہے اتنے ہی دن ملك میں رہیں اگر زیادہ دن رہنا ہو تو ویزا كی مدت میں اضافہ كر والیں۔ كوشش كریں كہ كسی بھی ملك میں OVER STAY نہ ٹھہریں جب بھی آپ كی مدت ویزا ختم ہو جاتی ہے آپ كی غیر ملك میں حیثیت غیر قانونی ہو جاتی ہے۔ پھر آپ كا احترام كوئی امیگریشن آفیسر نہیں كرتا۔ آپ كا احترام آپ كے قانونی حیثیت میں ہوتے ہوئے ہے اس لیے مدت ویزا كے ختم ہونے كے بعدملك چھوڑ دیں۔