Author Topic: ڈیفنس کالج فار ویمن کراچی میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے درمیان تقریری مقابلے تق  (Read 2060 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ڈیفنس کالج فار ویمن کراچی میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے درمیان تقریری مقابلے
تقریر کے ذریعہ شخصیت اور کردار سازی ہم نصابی سرگرمیوں کا حصہ ہے

   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تربیت کے بغیر تدریس ادھوری ہے، یہ بات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے ڈیفنس کالج فار ویمن میں یونیورسٹیوں اور کالجز کے درمیان ہونے والے ذو لسانی تقریری مقابلے میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تقریر کے ذریعے شخصیت سازی اور کردار سازی ہم نصابی سرگرمیوں کا حصہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلبہ منایا جا رہا ہے جس میں اردو، سندھی اور انگریزی مباحثوں کے لئے تین دن مخصوص کئے ہیں۔ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہونے والے اس تقریری مقابلے میں 18 تعلیمی اداروں کے 36 مقررین نے حصہ لیا۔ انگریزی زبان کے تقریری مقابلے میں یونیورسٹی کی سطح پر پہلا انعام آئی بی اے کے طالب علم سید تابش ہاشمی اور دوسرا انعام آغا خان یونیورسٹی کے عمان نصیر نے حاصل کیا جبکہ اردو زبان میں کراچی یونیورسٹی کی طالبہ خوشبو نے اول اور آغا خان یونیورسٹی کے عمار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کالج کی سطح پر انگریزی زبان میں پی ای سی ایچ ایس کالج کی طالبہ ثناء نے پہلا اور ڈیفنس کالج کے جواد شاہد نے دوسرا انعام حاصل کیا جبکہ اردو زبان میں پہلا انعام ڈیفنس کالج فار مین کے طالب علم مدثر حبیب اور دوسرا انعام پی ای سی ایچ ایس کالج کی طالبہ رباب اور ڈیفنس کالج فیز سات کی طالبہ سندھیا جونیجو نے حاصل کیا۔


شکریہ جنگ