Author Topic: پشاور یونیورسٹی میں عالمی یوم برائے صحت مٹی منایا گیا  (Read 515 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور یونیورسٹی میں عالمی یوم برائے صحت مٹی منایا گیا
پشاور : پشاور یونیورسٹی میں عالمی یوم برائے صحت مٹی منایا گیا اس سلسلے میں ماحول دوست سوسائٹی نے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا تھا جس کا مقصد مٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مٹی کا کٹائو روکنے کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔ سیمینار سے زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد اسحاق احمد میاں، پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس،سوئل سروے کے عابد سرور، سوسائٹی کے صدر عاطف رحیم اور سیکرٹری منا سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے مٹی کی کٹائی بڑھتی جا رہی ہے جس سے اس کی زرخیزی کم ہو رہی ہے ۔یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے دوطالب علموںتسنیم سرور اور ضیاء اللہ نے اپنے اپنے تحقیقی پراجیکٹس کے نتائج بتائے جو مٹی کی آلودگی پر کئے گئے تھے ۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 06 دسمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"