Author Topic: انٹرکے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے ایک اور موقع  (Read 297 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹرکے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے ایک اور موقع
کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید موقع دینے کے فیصلے کی روشنی میں رواں سال تمام گروپس سائنس پری انجینئرنگ،
پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے بھی ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے پاس انٹر کے امتحانات میں بیٹھنے کا کوئی موقع نہیں رہا۔ انٹربورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے ناکام امیدوار جن کے پاس امتحانات دینے کا آخری موقع 2008ء سے2019ء کے درمیان ختم ہوگیا تھا،جو آخری موقع ختم ہونے کے بعد امتحانات میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ امتحانی فارم کی متعلقہ سیکشن اور 17گریڈ کے گورنمنٹ افسر سے ضروری تصدیق کے بعد امتحانی فیس چھ ہزار روپے جمع کراسکتے ہیں۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ 20 جنوری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"