Author Topic: پاكستان مستقبل كی ایك فلاحی ریاست  (Read 2434 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
پاكستان مستقبل كی ایك فلاحی ریاست
« on: September 01, 2009, 12:33:18 PM »
پاكستان مستقبل كی ایك فلاحی ریاست
ریاست
ریاست افراد كا ایك گروہ یا مجموعہ ہے جو كسی مخصوص علاقے پر مستقل قابض ہوں، بیرونی دباوٕ سے آزاد ہوں اور جن كی اپنی ایك منظم حكومت ہو جس كی لوگ عادتاً اطاعت كریں۔

ریاست كا قیام اس لیے عمل میں لایا جاتا ہے كہ مخصوص علاقہ میں آباد افرد كو اپنی صلاحیتوں كے اظہار كا پورا پورا موقع ملے اور وہ امن و سكون كی فضا میں اپنی زندگیاں گزار سكیں۔ لوگوں كی فلاح  وبہبود كے لیے ریاست كا قیام ناگزیر ہے۔ وقت كے ساتھ ساتھ ریاست كے بارے میں مختلف نظریات قائم اور ختم ہوتے رہے ہیں۔ ریاست كا كام اپنے شہریوں كو پر امن ماحول میں بہتر سہولیات فراہم كرنا ہے۔

فلاحی ریاست
فلاحی ریاست كا مركزی محور فرد ہے۔ فرد كو ہر لحاظ سے كامیاب بنانے كے لیے اسے بنیادی معاملات میں آزادی ہو تاكہ وہ اپنی صلاحیتوں كا بہتر انداز سے استعمال كر كے ریاست پر بوجھ بننے كی بجائے اس كا اہم حصہ بنے۔

ایك فلاحی ریاست ایك ایسی ریاست ہے جو افراد كی زیادہ سے زیادہ ترقی، خوشی اور فلاح و بہبود پر توجہ دیتی ہے۔ فلاحی ریاست اپنے شہریوں كو بنیادی حقوق فراہم كرنے كی ذمہ دار ہوتی ہے۔ فلاحی ریاست ایك ایسا ماحول قائم كرنے كی كوشش كرتی ہے جس میں فرد اپنی صلاحیتوں كا بہتر سے بہتر استعمال كر سكے۔و قت كے گزرنے اور جدید نظریات نے ریاست كے بنیادی فرائض میں كئی گنا اضافہ كر دیا ہے۔

ریاست كے لیے لازم ہے كہ وہ اپنے شہریوں كو اچھا معیار زندگی فراہم كرے۔ مناسب ماحول اور بنیادی سہولتیں مہیا كرے۔ لوگوں كو روزگار كے بہتر مواقع فراہم كرے تاكہ ریاست كے اندر رہنے والوں كے دلوں میں ریاست كے لیے وفاداری، محبت اور ریاست كے دفاع كے جذبات پیدا ہوں۔

اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے فلاحی ریاست كا نقشہ پیش كیا۔ اسلامی ریاست كا بنیادی مقصد خوشحال اور استحصال سے پاك معاشرے كا قیام ہے جہاں ہر فرد كی عزت نفس كا پورا پورا خیال ركھا جاتاہے۔قانون كی نظر میں تمام ا فراد كو برابر سمجھا جاتا ہے۔ زبان اور رنگ و نسل كی بنیاد پر معاملات طے كرنے كی بجائے، قابلیت اور میرٹ كو ترجیح دی جاتی ہے۔ ہر فرد كو ترقی كے یكساں مواقع فراہم كیے جاتے ہیں۔ اسلامی فلاحی ریاست ہر فرد كو معاشی و معاشرتی تحفظ فراہم كرتی ہے۔

Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: پاكستان مستقبل كی ایك فلاحی ریاست
« Reply #1 on: October 12, 2009, 02:36:37 PM »
شکریہ۔