Author Topic: قومی مقاصد  (Read 2389 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
قومی مقاصد
« on: September 01, 2009, 12:36:44 PM »
قومی مقاصد

ہر ریاست كو قائم كرنے میں ایك چند مقاصد كار فرما ہوتے ہیں۔ ریاست قائم كرنے كے بعد ان مقاصد كو حاصل كرنے كے لیے تمام لوگ مل كر كام كرتے ہیں۔ ان مقاصد كا حصول ہی افراد كو امن، سلامتی، معاشرتی انصاف اور بہتر سہولتیں مہیا كر سكتا ہے۔ ہمارے اہم قومی مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ جمہوری اصولوں پر مبنی معاشرہ

پاكستان كے اندر ایك ایسا معاشرہ قائم كرنا جو مكمل طور پر اسلامی تعلیمات او راس كے سنہری جمہوری اصولوں پر مبنی ہو۔

2۔ اسلامی تعلیمات كا فروغ

پاكستان میں بسنے والے شہریوں كو ایسا ماحول فراہم كرنا جہاں تمام لوگ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیاں اسلامی تعلیمات كے مطابق گزار سكیں۔

3۔ وطن كی سالمیت

پاكستان كی سالمیت، آزادی اور وطن كی سرحدوں كی حفاظت اہم قومی مقاصد میں شامل ہے۔

4۔ جہالت و غربت كا خاتمہ

پاكستان سے جہالت، غربت و افلاس، معاشی استحصال، بے روزگاری كا خاتمہ، صحت اور تعلیم كی مناسب سہولتیں اہم قومی ترجیحات میں شامل ہیں۔

5۔ اسلامی ممالك سے قریبی تعلقات

اسلامی ممالك سے قریبی دوستانہ تعلقات قائم كرتے ہوئے ان تمام ممالك كوایك پلیٹ فارم پر اكٹھا كرنا تاكہ ملت اسلامیہ كی ترقی اور خوشحالی كے لیے مل كر كام كیا جا سكے۔

6۔ مضبوط اقتصادی پالیسیاں

ملك كو اقتصادی لحاظ سے مضبوط كرنے كے لیے واضح، جامع اور دیر پا پالیسیاں بنانا اور ان كو عملی شكل دینے كے لیے مناسب تحفظات فراہم كرنا اہم قومی مقاصد میں شامل ہے۔

7۔ ہمسایہ ممالك سے بہتر تعلقات

پاكستان كے ہمسایہ ممالك سے بہتر تعلقات استوار كرنا، مسائل كے حل كے لیے پر امن ذرائع تلاش كرنا اور علاقہ میں امن قائم ركھنے كے لیے ہونے والی كوششوں كا ساتھ دینا، پاكستان كے اہم ترین قومی مقاصد میں شامل ہے۔

8۔ عالمی امن و سلامتی

اقوام متحدہ كے قواعد كے مطابق عالمی امن سلامتی كے لیے اپنا كردار ادا كرنا بھی ایك قومی مقصد ہے۔

9۔ معاشرتی انصاف كی فراہمی

تمام شہریوں كو معاشرتی انصاف كی فراہمی كرنا تاكہ وہ وطن كی ترقی و خوشحالی كے لیے ہر قربانی دینے كے لیے تیار رہیں۔

10۔ علاقائی تعصبات كا خاتمہ

لوگوں كے اندر علاقائی تعصبات، فرقہ واریت اور شدت پسندی كے رحجانات كو ختم كر كے ان كو ایك قومی دھارے میں ڈھالنا ایك اہم قومی مقصد ہے۔

Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: قومی مقاصد
« Reply #1 on: October 12, 2009, 02:35:50 PM »
شکریہ۔