Author Topic: گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات تعلیمی بورڈ کراچی  (Read 933 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات تعلیمی بورڈ کراچی
کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء پیر 15اپریل سے شروع ہورہے ہیں جو 9مئی تک جاری رہیں گے،
 سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس ،میڈیکل ٹیکنالوجی ، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات میں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزار 800 طلبا و طالبات شریک ہوں گے،صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 188 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں 59 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ،
 کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور نقل کی روک تھام کیلئے کمشنر آفس کراچی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں دو مانیٹرنگ سیل بنائے گئے ہیں ،نقل روکنے کیلئے بورڈ کی جانب سے ایک اعلیٰ اختیاراتی ویجی لینس کمیٹی کے ساتھ سینئر اساتذہ پر مشتمل تین سپر ویجی لینس ٹیمیں اور ویجی لینس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں،اس کے علاوہ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے بھی امتحانی عمل پر نظر رکھنے کیلئے دو سندھ سیکرٹریٹ ویجی لینس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 14اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"