Author Topic: میٹرک کے نتائج لسانیت اورتنگ نظری کی انتہا ہے،بی ایس او  (Read 1050 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک کے نتائج لسانیت اورتنگ نظری کی انتہا ہے،بی ایس او
کوئٹہ: بی ایس اوکے مرکزی ترجمان نےکہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن صرف تعصب تنگ نظری اور کرپشن کی بنیاد پر چل رہا ہے بلخصوص پیپر مارکنگ کا طریقہ کار سفارش کرپشن اور مخصوص کالجز کو پوزیشنزسے نوازنے تک محدود ہے جبکہ امتحانات میں بھی مخصوص کالجز کے سینٹرز پر من پسند عملہ تعینات کرکے پیپرز کوڈنگ کے ذریعے اسی کالج کے فرمائشی لوگوں کے ذریعے چیک کروائے جاتے ہیں
 یہی وجہ ہے ہر سال بلوچ اضلاع کے قابل اور لائق طلباء کو پوزیشنز سے محروم کرکے سفارشی لوگوں کو پوزیشن دی جاتی جب موجودہ چیئرمین نے چارج سنبھالا تو امید کی جارہی تھی کہ سیکریسی امتحانات اور مارکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لاکر مند پسند پوزیشن دلوانے کاسلسلہ ختم ہوجائے گا لیکن موجودہ نااہل چیئرمین لسانی گروہ کے بلیک میلر اور مارکنگ مافیاء کے سامنے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔
امتحانات میں نقل کے خاتمے کے دعوے بھی جھوٹ ثابت ہوئے بورڈ آفس میں پرانے طرز پر من پسند اساتذہ کو ڈیوٹی پر لگانے سینٹرز کی خرید و فروخت بھرتیوں میں بندر بانٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے بلخصوص میٹرک کا موجودہ رزلٹ لسانیت تعصب تنگ نظری کی انتہاء ہے بی ایس او بورڈ آفس کے میٹرک رزلٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 22جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"