Author Topic: کالج آف ٹیکنالوجی میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا نوٹس  (Read 775 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کالج آف ٹیکنالوجی میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا نوٹس
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ کے حالیہ ڈی اے ای داخلوں میں میرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے من پسند لوگوں کے کاغذات میں رد و بدل کرکے غیر قانونی دیئے جارہے ہیں لسٹ میں شامل تمام طلباء کے لوکل سرٹیفکیٹ اور میٹرک کے ڈی ایم سیز کی تصدیق کی جائے
 تو کرپشن کے تمام ثبوت سامنے آجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کالج کے داخلوں میں میرٹ کی پامالی کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں بھی کرپشن کا سلسلہ جاری ہے ہاسٹل کے فنڈز کرپشن کی نظرہورہے ہیں ہاسٹل میں طلباء کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں دوسری طرف کالج میں کلاسز کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے
 طلباء کی حاضریاں کالج میں 20 فیصد تک بھی نہیں صرف کرپشن کی بنیاد پر امتحانات منعقد کرواکے من پسند لوگوں کو اچھے نمبروں سے پاس کیا جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ میں چونکہ بلوچستان بھر سے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں سیٹ کم ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں جلد از جلد سیکنڈ شفٹ میں موجودہ ریگولر فیسوں پر داخلے شروع کیئے جائیں تاکہ سیٹوں میں میرٹ کی پامالی اور کرپشن کا سلسلہ ختم ہوسکےبلوچستان سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منفی سیاسی مداخلت اور آفسران کی

نااہلی کی وجہ سے مکمل طور پر مفلوج اور تباہ ہوچکا ہے بلوچستان کے ستر فیصد سے زائد 18 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر محکمہ میں 15 ہزار سے زائد آسامیاں خالی جبکہ اصل ضرورت کئی گنا زیادہ ہے لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صرف من پسند ٹرانسفر و پوسٹنگ میں لگا ہوا ہے گذشتہ کئی عرصے سے استعمال کی گئی کلسٹر بجٹ کے نام زمین پر 90 فیصد کوئی وجود نہیں ہے بیان میں کہا گیا ہے شعبہ تعلیم کے مسائل حل نہیں کئے گئے عدالت میں قانونی جنگ لڑینگے اور بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی .
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 14اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"