Author Topic: بلوچوں کو یونیورسٹیز میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، بی ایس او  (Read 889 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلوچوں کو یونیورسٹیز میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے ایک لسانی گروہ کی جانب سے آئی ٹی یونیورسٹی کے حق میں بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان سے ظاہر ہوگیا کہ انتظامیہ صرف اس گروہ کے سیاسی مفادات کا تحفظ کرکے ان کے رشتہ داروں کو نواز رہی ہے، سینیٹ کمیٹی کی آئینی حوالے سے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ نام نہاد کمیٹی میں سابق ایم پی اے اور موجودہ ایم پی ایز کو کس حیثیت میں شامل کیا گیا ہے ۔
 یونیورسٹی کے تمام عہدوں کو ایڈہاک کی بنیاد پر چلانا صرف سینٹ کمیٹی کو یرغمال کرنے کی کوشش ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بلوچوں کو یونیورسٹیز میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ اسی طرح جامعہ بلوچستان بھی صرف ایڈہاک کی بنیاد پر چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لسانی گروہ ایک طرف اٹھارویں ترمیم کے نام پر تو سیاست چمکا رہی ہے تو دوسری جانب آئین کے خلاف اقدامات کے حق میں بیانات جاری کررہی ہے ۔اٹھارویں ترمیم کے بعد یونیورسٹیز پر اختیارات صرف صوبائی حکومت کو ہے لیکن مداخلت کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 21 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"