Author Topic: کے ای یونیورسٹی میں ایمرجنسی میڈیسن میں سپیشلائزیشن شروع  (Read 3434 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کے ای یونیورسٹی میں ایمرجنسی میڈیسن میں سپیشلائزیشن شروع
لاہور: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال لاہور میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایمرجنسی میڈیسن کے شعبہ میں سپیشلائزیشن شروع کر دی ہے ۔ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آنے والے مریضوں کے عالمی معیار کے مطابق علاج اور اس میں درپیش آنے والے مسائل کا حل ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا قیام ہے ۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ میو ہسپتال لاہور پنجاب کا پہلا سرکاری ہسپتال ہے جہاں باقاعدہ طور پر اس ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے .
ان خیالات کا اظہار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے "ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج کے لیے ایک سو عملی اقدامات کی چار روزہ ورکشاپ " کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا. اس موقع پر میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر اسد اسلم خان ، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ارشاد حسین ارشاد قریشی ، پروفیسر ابرار اشرف اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر یار محمد موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے رجسٹرار اور شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ارشاد حسین قریشی کی 41سالہ خدمات کو سراہا ، پاک فضائیہ کے دس ڈاکٹروں نے بھی اس ورکشاپ میں شرکت

کی.اس ورکشاب کے انسٹرکٹرز میں برطانیہ سے آئے ہوئے ایمرجنسی میڈیسن کنسلٹنٹ ڈاکٹر اشفاق احمد ، ڈاکٹر نائلہ اشفاق اور کراچی سے ڈاکٹر عبد القیوم امینی شامل تھے جنہوں نے کمال مہارت سے تمام عملی اقدامات کی نہ صرف تربیت دی بلکہ اپنے ساتھے لیے ماڈلز پر ڈاکٹروں سے پریکٹس بھی کروائی.
ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکا نے ڈاکٹر اشفاق اور میو ہسپتال ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر یار محمد اور ورکشاپ کے سیکرٹری اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم صفدر کا شکریہ ادا یہ کیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈریشن میں مورخہ 15 فروری ، 2020 کو شائع ہوئی