Author Topic: پشاور یونیورسٹی میں خود روزگاری سے متعلق سیمینار  (Read 814 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشاور یونیورسٹی میں خود روزگاری سے متعلق سیمینار
پشاور :جامعہ پشاور کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر (این آئی سی) پشاور کے تعاون سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،
جس میں طلبہ کو خود روزگاری کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ سیمینار کے ریسورس پرسن این آئی سی کے نمائندے بلال فاروق تھے،
جنہوں نے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ این آئی سی طلبہ کو خودروزگاری سے وابستہ کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے،
یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے بڑے شہروں میں قائم انکیوبیشن سنٹر ز میں طلبہ کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے رہنمائی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا تا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 14 اکتوبر : 2018 کو شائع ہوئی