Author Topic: بلوچستان تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج  (Read 1482 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
بلوچستان تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج
کوئٹہ:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کوئٹہ، کے میٹرک کےسالانہ امتحانات میں 124913شریک ہوئے تھے جن میں 103583طلباءکامیاب ہوئے ہیں نتیجہ کا تناسب 92۔82فیصدرہا ہے جب کے بی آر سی لورلائی نجیب اللہ ولد نصیب اللہ نے 1054 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے بی آر سی کے عبداللہ ولد سیدو خان نے 1043نے نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور بی آر ایس پی کے سیف الدین ولد شمس الدین نے 1038 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور تینوں پوزیشن بی آر سی لورلائی نے حاصل کرلی ہیں۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Re: بلوچستان تعلیمی بورڈ میٹرک کے نتائج
« Reply #1 on: June 22, 2019, 01:47:33 PM »

کوئٹہ ، بلوچستان تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا


کوئٹہ : بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین محمد یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے مختصر مدت میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا میٹرک کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات ملک کا نام روشن کریں گے میڑک کے سالانہ امتحانات میں بی آر سی کالج کے نجیب اللہ نے پہلی عبداللہ نے دوسری اور سیف الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے میٹرک کا امتحان 14فروری2019ء کو شروع ہوا اور 13مارچ 2019ء کو اختتام پذیر ہوا جس کے بعد پیپرز کی پرتال اور نتائج کی تیاری کا عمل شروع ہوا جو کہ آج تکمیل کو پہنچا اور اب نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے

امتحان میں کل 124913طلباء شریک ہوئے جس میں سے 103583کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ کا تناسب 82.92فیصد رہا نہم اور دہم کے الگ الگ طلباء کی تعداد کچھ یوں ہے نہم میں 58109طلباء شریک ہوئے جن میں سے 43248کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ کا تناسب 74.43فیصد رہا دہم میں 44804 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 60335کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ کا تناسب 90.32 فیصد رہا
اس رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلبہ کی تفصیل درجہ ذیل ہیں بی آر سی لورالائی کے نجیب اللہ ولد نصیب اللہ نے 1054نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی بی آر سی لورالائی ہی کے عبداللہ ولد سید خان نے 1043نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی

جبکہ بی آر سی لورالائی ہی کے سیف الدین ولد شمس الدین نے 1038نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی چیئر مین بورڈ پروفیسر محمد یوسف بلوچ ‘ سیکرٹری بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ اور کنٹرولر بورڈ عبدالنبی ساسولی نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو بالخصوص مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباء وطالبات مزید محنت کر کے ملک وقوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روش کریں گے کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابستہ ہے