Author Topic: تعطیلات میں توسیع سے پنجم و ہشتم کےامتحانات کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ  (Read 895 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعطیلات میں توسیع سے پنجم و ہشتم کےامتحانات کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے بعد پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات اور دیگر تعلیمی شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں کا آج شروع ہونے والا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ بھی ملتوی ہو گیا ہے۔
دوسری جانب نجی سکولوں کی بڑی تعداد نے بھی تعطیلات میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی سکولوں کی انتظامیہ نے شکوہ بھی کیا ہے کہ تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کرتے وقت نہ تو انہیں اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کیو اے ٹی کا آغاز ایک ہفتے کی تاخیر سے ہوگا تو اس سے نہ صرف سکولوں کا ٹیسٹ ری شیڈول کرنا پڑے گا
بلکہ اس سے پیک کے زیر اہتمام ہونیوالے پنجم اور مڈل کے امتحانات سے بھی متصادم ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ پیف کے پارٹنر سکولوں کو جن میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد لاکھوں میں ہے کیو اے ٹی اور پیک کے پنجم اور مڈل کے امتحانات میں شرکت لازم ہے
پنجاببصورت دیگر ان کی پارٹنر شپ کینسل ہو جاتی ہے۔ بعض نجی سکولوں نے آج سے سکول کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔جبکہ کچھ نجی سکول حکومتی فیصلے کے مطابق بند رہیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ یکم جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"