بورے والا میں انجمن طلبہ اسلام کا کارکن قتل
ملتان:نمائندہ پاک اسٹڈی : صوبہ پنجاب کے اہم شہر بورے والا میں الجنت ٹاؤن میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے ماں کے سامنے فائرنگ کرکے اس کے ایک بیٹے رحمان کوگولیاں مارکر قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا،
قتل ہونے والےشخص کی شناخت عبد الرحمان کے نام سے ہوئی جو انجمن طلبہ اسلام کا مقامی عہددار تھا۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا قتل میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے افراد ملوث ہیں۔
طلبا تنظیم اے ٹی آئی کے کارکنان اور ورثاء کانعش ملتان روڈ پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا، ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی، مظاہرین نے فرید ایکسپریس ٹرین بھی روک دی۔