PakStudy :Yours Study Matters

Colleges, Universities and Research Institutions in Pakistan => Colleges in Lahore => Civil Lines College => Topic started by: AKBAR on July 07, 2019, 06:57:01 PM

Title: گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے طلبہ کا بجلی بندش کے خلاف احتجاج
Post by: AKBAR on July 07, 2019, 06:57:01 PM
گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے طلبہ کا بجلی بندش کے خلاف احتجاج

لاہور: لاہور میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے طلبہ نے بجلی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، ضلع کچہری چوک بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کافی دیر بلاک رہی۔

گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز ہاسٹل کےطلبا نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع کچہری چوک کی جانب مارچ کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ 3 روز سے ہاسٹل کی بجلی بند ہے، ایم ایس سی کے امتحان چل رہے ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات کی تیاری بھی نہیں کر سکتے۔

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ بجلی فوری بحال کی جائے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی اور مسافر حکومت کو کوستے رہے۔