Author Topic: مضامین كا امتحان  (Read 4959 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
مضامین كا امتحان
« on: November 15, 2007, 06:00:39 PM »
جن مضامین كا امتحان لیا جاتا ہے ان میں فزكس اور ریاضی سرفہرست ہیں ۔امتحان كا معیار میٹرك میں پڑھائے جانے والے مضامین كے مطابق ہواتا ہے البتہ تمام سوالات چھوٹے چھوٹے اور معروضی قسم كے ہوتے ہیں ۔زیادہ تر سوالات میں امیدوار كو دیے گئے جوابات میں سے درست جواب كا نشان زد﴿ ﴾ كرنا ہوتا ہے ۔اس ٹیسٹ میں بھی وقت كی اہمیت بہت زیادہ ہے اور بہت كم وقت میں تیزی كے ساتھ سوالات كے جوابات دینا ہوتے ہیں ۔سوچنے كا موقع بالكل نہیں ہوتا ۔لہذا آپ كی تیاری ایسی ہونی چاہیئے كہ آپ سوال كو دیكھتے ہی اس كے جواب كا فوراً اندازہ لگالیں ۔اگر كوئی سوال سمجھ میں نہیں آرہا ہو تو اس پر وقت ضائع كرنے كی بجائے دیگر سوالات كو حل كرنا چاہیے ۔

ذہانت اور مضامین كا ٹیسٹ پاس كرنے والے امیدواروں كا انٹرویو اور ابتدائی طبی معائنہ ہوتا ہے بعد میں منتخب امیدواروں كو آئی ایس ایس بی كے لیے كوہاٹ یا گوجرانوالہ بھیجا جاتا ہے ۔جہاں امیدواروں كو چار دن تك قیام كرنا ہوتا ہے۔اس قیام كے دورا ن امیدواروں كو بہت سے ذہنی نفسیاتی اور جسمانی امتحانات دینے ہوتے ہیں ۔ان ٹیسٹوں كے بارے میں مكمل معلومات آئی ایس ایس بی كی كتب سے حاصل ہوسكتی ہیں ۔جو امیدوار آئی ایس ایس بی سے پاس ہوجاتے ہیں ان كا دوبارہ تفصیلی طبی معائنہ پی اے ایف مسرو كراچی میں ہوتا ہے ۔آخری انتخاب ائیر ہیڈ كوارٹر امیدوراں كے میرٹ كے مطابق كرتا ہے ۔