PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: AKBAR on March 19, 2012, 08:47:50 PM

Title: متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائریشن اور اسلامی جمعیت طلبہ میں مسلح تصادم ایک ہلاک دو زخمی
Post by: AKBAR on March 19, 2012, 08:47:50 PM
متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائریشن اور اسلامی جمعیت طلبہ میں مسلح تصادم ایک ہلاک دو زخمی
کراچی : ۱۹ مارچ ۲۰۱۲: پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے مقامی کالج  سیفی کالج نارتھ ناظم آباد میں آج دوپہر جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ  اور متحدہ قومی موومنٹ کے طلبہ و نگ اے پی ایم ایس او کے درمیان  مسلح تصادم ہوا  ۔ جس میں دونوں جانب سے آزاد اسلحہ کا استعمال ہوا، پولیس کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کےکارکن اس کالج پر قبضہ کرنے کے کوشش کررہے تھے۔ جن کا اے پی ایم ایس او کے ساتھ جھگڑا ہوگیا،  اور دو طرف فائزنگ کی وجہ سے اسلامی جمعیت طلبہ کے دوکارکن  حافظ محمد عارف سکینڈ ائیر  اور سکینڈ ائیر الیکٹریکل شعبہ کے طالب علم عاطف  گجر  شدید زخمی ہوگئے،
پولیس کے موقع پر پہنچے سے پہلے ہی محمد عارف سکینڈآئیر مکینکل ڈیپارنمنٹ  زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا۔ جب کہ عاطف گجر کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ نارٹھ ناظم آباد پولیس نے گورنمنٹ سیفی کالج کے دس طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جب کہ کالج کے پرنسپل ارشاد خان نے کالج کو تین یوم کے لئے بند کردیا ہے ۔ پولیس نے کالج میں کھڑی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں  ہیں۔
ادھر سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے کالج  میں طلبا تصادم کا نوٹس لے لیا،اور  آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ادھر پاک اسٹڈی سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ  سیفی کالج میں تصادم نہیں ہوا ، بلکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے  طلبا پر اے پی ایم ایس او کے کارکنوں نے  حملہ کیا گیا،جس سے ہمارے کارکن شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔پاک اسٹڈی کے نمائندہ نے  اے پی ایم ایس او کے کسی ذمہ دار فرد سے رابطہ کرنے کی  کافی کوشش  کی لیکن  کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔