Author Topic: ریلوے روڈ کالج لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ اور ایم ایس ایف میں تصادم ، دس طلبا  (Read 3314 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ریلوے روڈ کالج لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ اور  ایم ایس ایف میں تصادم ، دس طلبا زخمی

لاہور: ۱۳ مارچ ۲۰۱۲:(تحریر:ابوبکرصدیق طالب علم شعبہ آرٹس ریلوے روڈ کالج ) اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں گزشتہ روز  اسلامی جمعیت طلبہ اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس سے آٹھ سے زائد طلبا زخمی ہوگئے۔ نولکھا پولیس نے تین زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والے طلبا کی دو گاڑیاں اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں داخل ہوگئیں۔ جس میں سوار مسلح افراد نے کالج کے سیکورٹی گارڈ سمیت کئی طلبا کو تشددبنایا،
اس موقع پر ایم ایس ایف کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد (ایم پی اے) کے حمایتی طلبا کے گروپ نے جمعیت کے طلبا پر جوابی حملہ کردیا ۔ جس سے اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں جانب سے ہلکے اور بھاری اسلحہ کا  آزادانہ استعمال ہوا، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا گے۔ کالج انتظامیہ نے فوری طور پر  پولیس کو اطلاع دی جس سے مقامی پولیس  ایف سی  اور ایلیٹ فورس کے ساتھ فوری طور پر کالج پہنچ گئی۔
پولیس کے آتے ہی اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم رسل خان،  ناظم  لاہور ، مدثراحمد شاہ ،حافظ سلیمان بٹ کی گاڑی میں بیٹھ کر  فرار ہوگے۔ پولیس نے اسلامی جمعیت طلبہ شاہدرہ ڈگری کالج کے فرسٹ ائیر کے طالب علم بلال کو ایک کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔ جب کہ اسلامیہ کالج سول لائن کے سکینڈآئیر کے طالب علم ظہیر ، ایف سی کالج کے کاشف ، طاہر   اور محسن کو ریوار، ریپٹر،سمیت گرفتار کرلیا۔ ان کے خلاف کالج پر حملہ اور ناجائز اسلحہ ، اسلحہ کی نمائش، ارادہ قتل کی دفعات کے تحت حملہ کرنےکی درخواست نولکھا پولیس کو موصول ہوچکی ہے ۔ جب کہ جماعت اسلامی کے حافظ سلیمان بٹ،اور لیاقت بلوچ کے فون کال کی وجہ سے پولیس نے ابھی مقدمہ درج نہیں۔ پولیس کے مطابق ہمیں کالج انتظامیہ کے طرف سے درخواست موصول ہوچکی ہے ۔ اور افسران بالا کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
دوسرے طرف اسلامیہ جمیعت طلبہ کے ترجمان کے مطابق ہم پر امن طریقہ سے کالج میں ایک پرگروام منعقد کروانا چاہتے تھے۔ ہم نے نہ تو کوئی فائرنگ کی ہے نہ ہمارے کسی کارکن نے کو ئی جھگڑا کیا، اور نہ ہی ہم سے کوئی اسلحہ برآمد ہواہے۔ ایم ایس ایف  رانا ارشد گروپ کے مسلح افراد نے ہمارے کارکنان  پر تشدد کیاہے۔ جن کو پنجاب حکومت کی سرپرستی حاصل ہے ۔
اسلامیہ کالج ریلوے روڈ  کے طلبہ کی اکثریت اسلامی جمعیت طلبہ کو پسند کرتی ہے ۔اس ہی لئے ہم نے وہاں اپنا پروگرام رکھا تھا  ۔ اور ہم آئندہ بھی  اس طرح کے پروگرام کرتے رہے گئے۔
بذریعہ ای میل