Insurance انشورنس
اس شعبے میں بنیادی طور پر آپ كو آئیدیاز كی فروخت كرنی ہوتی ہے ۔انشورنس كے دو بڑے حصے ہیں ۔ایك لائف انشورنس یا بیمہ زندگی اور دوسرا جنرل انشورنس میں بعض حكومتی پابندیوں كی وجہ سے لوگوں كو خود انشورنس كروانی پڑتی ہے ۔لہذا جنرل انشورنس میں كسی كو انشورنس كی طر ف مائل كرنا زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا بلكہ اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے كہ جنرل انشورنس كی كمپنیوں كی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے ان كے درمیان سخت مقابلے كی فضا پائی جاتی ہے ۔یہاں بیمہ ایجنٹ كا كام یہ ہوتا ہے كہ وہ اپنی كمپنی كے لیے زیادہ زیادہ گاہك پیدا كرے ۔اس لحاظ سے بیمے كی فروخت كا یہ شعبہ عام اشیائ و خدمات كی فروخت سے ملتا جلتا ہے جبكہ بیمہ زندگی كی فروخت كا كام نسبتاً مختلف نوعیت كا ہوتا ہے ۔اس میں بیمہ كمپنی كے درمیان كوئی مقابلہ نہیں ہوتا موجود نہیں بلكہ بیمہ ایجنٹ كے لیے جن مسائل سے نمٹنا ضروری ہوتا ہے ان میں اولین مسئلہ یہ ہے كہ كسی فرد كو بیمہ پالسیی لینے پر كس طرح آمادہ كیا جائے كیونكہ بیمہ زندگی كے بارے میں عام لوگوں كا رویہ زیادہ حوصلہ افزائ نہیں ہے۔
بیمہ زندگی كے فروخت كا پیشہ
شاید پاكستان میں یہ واحد روزگار ہے جو آسانی كے ساتھ مل سكتا ہے ۔اس پیشے میں ترقی كے مواقع اور تربیت كے مواقع بھی بے شمار ہیں ۔لیكن یہ پیشہ انتہائی مستقل مزاجی ،قوت برداشت اور سخت محنت كے ساتھ ساتھ بہتر سماجی تعلقات كا بھی متقاضی ہے ۔اس پیشے میں داخلہ ہونے كے لیے كم از كمن تعلیمی معیار میٹرك ہے ۔البتہ انٹر پاس نوجوان اس پیشے میں زیادہ جلدی بہتر مقام پیدا كرسكتے ہیں ۔بیمہ زندگی كا پیشہ اپنانے كے لیے آپ قریب ترین سٹیٹ لائف انشورنس كے دفتر سے رابطہ قائم كرسكتے ہیں ۔