Author Topic: انٹرمیڈیٹ كے بعد مزید تعلیم و تربیت  (Read 4706 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
انٹرمیڈیٹ كے بعد مزید تعلیم و تربیت
« on: November 16, 2007, 04:17:58 PM »
میڈیكل اور انجینئرنگ كے علاوہ بھی انٹرمیڈیٹ كرنے والے طلبہ و طالبات بہت سے شعبوں میں مزید تعلیم یا تربیت حاصل كرسكتے ہیں ۔

 ﴿١﴾ گریجوایشن

انٹرمیڈیٹ كے بعد طلبا و طالبات اپنی پسند اور انٹرمیڈیٹ میں پڑھے گئے مضامین كی بنیاد پر گریجوایشن كرسكتے ہیں ۔ہمارے ہاں عام طور گریجوایشن سائنس مضامین ،آرٹس مضامین ،كامرس مضامین اور بزنس مضامین میں كروائی جاتی ہیں ۔سائنس اور آرٹس كے مضامین میں بی ایس سی اور بی اے كے لیے ملك میں بے شمار كالج موجود ہیں اور ان ڈگریوں كی تعلیم آپ گھر كے قریب رہتے ہوئے حاصل كرسكتے ہیں ۔بی ایس سی اور بی اے كے مضامین كا انتخاب كرتے وقت طالب علموں كو چند باتیں ذہن میں ركھنی چاہئے :

آپ كا گریجوایشن كرنے كا مقصد كیا ہے؟ گریجوایشن كے بعد آپ كے مقاصد حسب ذیل ہوسكتے ہیں :

﴿١﴾   ایف ایس سی پری میڈیكل كے پاس كرنے والے طلبائ و طالبات بی ایس سی كی بنیاد پر میڈیكل میں داخلے كے خواہش مند ہوسكتے ہیں ۔ایسے طلبائ و طالبات كی بی ایس سی میں بھی میڈیكل كے مضامین لینے چاہئیں اور مزید محنت كے لیے تیار ہونا چاہیے۔

﴿٢﴾   انٹرمیڈیٹ سائنس یا آرٹس كرنے والے كسی خاص مضمون میں ماسٹر ڈگری حاصل كرنے كے خواہش مند بھی ہوسكتے ہیں ۔ایسے طالب علموں كو چاہیے كہ وہ گریجوایشن كی سطح پر اس مضمون كا انتخاب ضرور كریں جس میں پوسٹ گریجوایشن كرنے كے خواہش مند ہیں بلكہ بعض مضامین میں پوسٹ گریجوایشن كی سطح پر داخلہ اس وقت تك نہیں ملتا جب تك گریجوایشن كی سطح پر نہ صرف وہ مضمون پڑھا ہو جس میں پوسٹ گریجوایشن كرنا مقصود ہے بلكہ گریجوایشن كی سطح دوسرے مضمون كا انتخاب بھی متعلقہ مضمون كے مطابق ہونا چاہیے ۔مثلاً اگر آپ اكنامكس میں ماسٹر ڈگری كرنا چاہتے ہیں تو گریجوایشن میں آپ كو اكنامكس كے علاوہ شماریات یا ریاضی كا انتخاب بھی كرنا ہوگا۔

٣   ایسے طالب علم جو گریجوایشن كے بعد قانون كی تعلیم حاصل كرنے كے خواہش مند ہوں انہیں چاہیے كہ گریجوایشن میں سیاسیات كا مضمون پڑھیں ،ویسے تو قانون كی تعلیم كے گریجوایشن كی سطح پر سیاسیات كا مضمون پڑھنا ضروری نہیں لیكن جن طالب علموں نے گریجو ایشن كی سطح پر سیاسیات پڑھی ہو انہیں لائ كرتے وقت كافی سہولت رہتی ہے ۔

٤   جو طالب علم پہلے سے منصوبہ بندی كركے مضامین كا انتخاب نہیں كرتے انہیں آگے چل كر بہت سی تعلیمی ركاوٹوں كا سامنا كرنا پڑتا ہے ۔

﴿٢﴾   بی كام

گریجوایشن كی سطح پر كامرس كی تعلیم بی كام كی ڈگری ملتی ہے ۔عام طور پر بی كام میں داخلہ ایسے طالب علموں كو دیا جاتا ہے جنہوں انٹرمیڈیٹ كی سطح پر كامرس كی تعلیم حاصل كی ہو ۔البتہ بعض كامرس كالجوں میں دیگر مضامین میں انٹرمیڈیٹ پاس كرنے والوں كو بھی كامرس میں گریجوایشن كی سطح پر داخلہ دیا جاتا ہے ۔سركاری اور نجی شعبے میں تما بڑے شہروں میں كامرس كالج موجود ہیں ۔