PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => KU => Universities In Sindh => Karachi University News => Topic started by: گل on September 20, 2008, 01:36:07 PM

Title: معاشیات کے طالبعلم کو 15 دن کیلئے جامعہ کراچی سے نکالنے کا فیصلہ
Post by: گل on September 20, 2008, 01:36:07 PM

 
معاشیات کے طالبعلم کو 15 دن کیلئے جامعہ کراچی سے نکالنے کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے شعبہٴ معاشیات سال اول بی ایس کے طالب علم ابرار حسین کو مڈٹرم امتحانات کے دوران اسسٹنٹ پروفیسر رومانہ ظہیر کے ساتھ غیر شائستہ طرز عمل اختیار کرنے پر 15 روز کے لیے جامعہ کراچی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر رومانہ ظہیر نے واقعہ کی تحریری اطلاع انتظامیہ کو کر دی ہے۔ اس واقعہ کے چند گھنٹے بعد نامعلوم افراد نے رومانہ ظہیر کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے جس پر انتظامیہ نے قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی کے خرچ سے شیشے لگانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ شعبہ اکنامکس کے طالب علم ابرار حسین نے بتایا کہ وہ مڈٹرم کا پرچہ شروع ہونے کے10 منٹ بعد کلاس میں پہنچا تو خاتون اسسٹنٹ پروفیسر نے تاخیر سے آنے پر سرزنش کی تاہم اسے پرچہ حل کرنے دیا جب میں نے اضافی وقت مانگا تو انھوں نے منع کردیا جس پر میں نے کہا کہ کلاس تو کبھی وقت پر نہیں ہوتی تھی جس پر وہ ناراض ہوگئیں۔ طالب علم نے گاڑی کے شیشے ٹوٹے جانے کے واقعہ سے مکمل لاعلمی ظاہرکی۔




شکریہ جنگ