PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from AJK => Topic started by: sb on October 31, 2009, 11:13:01 AM

Title: آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں بم دھماکہ کی افواہ
Post by: sb on October 31, 2009, 11:13:01 AM
آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں بم دھماکہ کی افواہ

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے قریب مکان میں گیزر پھٹنے سے زور دار دھماکہ یونیورسٹی میں بم دھماکہ کی افواہ، یونیورسٹی کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہو گئے، حساس اداروں سمیت انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے قریب ایک مکان میں گیزر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس پر یونیورسٹی میں دھماکہ کی افواہ پھیل گئی اور شہر میں خوف وہراس پیدا ہو گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے جمع ہو گئے جن میں شہریوں کے علاوہ طلباء وطالبات کے والدین اور عزیز واقارب کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ بم دھماکے کی افواہ پھیلتے ہی حساس اداروں سمیت پولیس، مقامی انتظامیہ اور صحافی بھی موقع پر پہنچ گئے اور اطلاع جھوٹی ہونے پر سب نے سکھ کا سانس لیا۔
شکریہ اوصاف