Author Topic: كیڈٹس كالج لاڑكانہ﴿صوبہ سندھ﴾  (Read 9103 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
كیڈٹس كالج لاڑكانہ﴿صوبہ سندھ﴾
« on: November 14, 2007, 08:08:15 PM »
اس كالج كا آغاز ١٩٩١ میں ہوا ۔یہ كالج لاڑكانہ موہنجو داڑو روڈ پر واقع ہے۔موہنجو داڑو سے اس كا فاصلہ تین كلو میٹر ہے اور لاڑكانہ شہر سے اس كا فاصلہ چوبیس كلومیٹر ہے۔اس كالج كا مقصد ایسے نوجوان تیار كرنا ہے جن كا تعلق اندرون سندھ سے ہوا اور وہ قومی دفاع میں اپنا قائدانہ كردار ادا كرسكیں ۔اس كالج میں یوں تو داخلہ آٹھویں كلاس میں دیا جاتا ہے لیكن سندھ كے دیہی علاقوں میں خاص طور پر لاڑكانہ اور سكھر ڈویژنوں كے دیہی اور پسماندہ علاقوں كے امیدواروں كو ساتویں جماعت میں بھی داخلہ دیا جاتا ہے۔

داخلے كے لئے اہلیت

اس كالج میں داخلہ ساتویں اور آٹھویں جماعت میں میریٹ كی بنیاد پر دیا جاتا ہے اور صرف مندرجہ ذیل علاقوں كے رہائشی امیدواروں كو ہی داخلہ دیا جاتا ہے۔نشستوں كی تقسیم اس طرح ہے۔

   ڈویژن       نشستیں

١۔   لاڑكانہ      ٠٥ فیصد

٢۔   سكھر       ٥٢ فیصد

٣۔   حیدرآباد   ٠١ فیصد

٤۔   كراچی       ٠١ فیصد

 ٥۔   صوبہ سندھ كے دیگر

صوبوں سے بذریعہ نامزدگی   ٥ فیصد

داخلے كے وقت ساتویں جماعت میں داخلہ حاصل كرنے والے امیدواروں كے لیے ضروری ہے كہ ان كی عمر گیارہ سال اور تیرہ سال كے درمیان میں ہو اور وہ چھٹی جماعت كا امتحان پاس كرچكا ہو یا چھٹی جماعت میںزیر تعلیم ہوں جو امیدوار آٹھویں كلاس میں داخلے كے خواہش مند ہوں ان كے لیے عمر كی حد بارہ سے چودہ سال اور ان كا ساتویں جماعت پاس ہونا یا ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہونا ضروری ہے۔عمر كی حد میںكوئی رعایت نہیں دی جاتی۔

امتحانی مراكز

اس كالج كے تحریری امتحان كے لیے كراچی ،حیدرآباد ،میر پور خاص ،نواب شاہ ،سكھر ،اور لاڑكانہ میں امتحانی مركز قائم كئے جاتے ہیں ۔

اخراجات

اس كالج میںداخلہ ٹیسٹ میںشریك ہونے كی فیس سوروپیہ ہے جبكہ داخلے كے وقت دو ہزار سات سو روپیہ بطور داخلہ فیس سیكیورٹی ڈیپازٹ اور عمارت كی مرمت كے اخراجات كے طور پر ایك دفعہ ادا كرنے ہوتے ہیں جبكہ سالانہ فیس چودہ ہزارسات سو روپے ہیں جس میں ٹیوشن فیس ،كھانے پینے كے اخراجات ۔لانڈری،كھیلوں ،لائیبریری اور نائی اور موچی كے اخراجات وغیرہ شامل ہیں ۔اس كے علاوہ كیڈٹس كو كپڑوں ،كتابوں ،سٹیشنری ،بستر اور سفر كے لیے بھی اخراجات كی ادائیگی كرنا ہوتی ہے۔