Author Topic: تھرڈ ڈویژن امیدوار کو ملازمت نہ دینےپر توہین عدالت کی درخواست  (Read 354 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تھرڈ ڈویژن امیدوار کو ملازمت نہ دینےپر توہین عدالت کی درخواست
ملتان : لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نےتھرڈ ڈویژن رکھنے والے کو ملازمت دینے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے دیگر درخواستوں کے ساتھ اکٹھے سماعت کرنے کی ہدایت کی ہے، فاضل عدالت میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی
کہ محکمہ تعلیم میں بھرتی کے لئے درخواست منظور نہ کرنے پر امجد نسیم نے فاضل عدالت میں رٹ درخواست دائر کی کہ اس کو تھرڈ ڈویژن رکھنے کی وجہ سے درخواست ہی وصول نہیں کی گئی جس پر فاضل عدالت نے 30 جون کو فیصلہ دیا کہ تھرڈ ڈویژن رکھنے والے کو ملازمت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا
اس لئے محکمہ تعلیم درخواست گذار کو ملازمت فراہم کرے جبکہ مذکورہ فیصلہ خلاف حقائق ہے اس لئے مذکورہ فیصلہ منسوخ کیا جائے جس پر اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی گئی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
 دریں اثناء امجد نسیم نے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کہ فاضل عدالت کی جانب سے تھرڈ ڈویژن رکھنے کے باوجود بھرتی کرنے کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اس لئے کارروائی کی جائے، مذکورہ دونوں درخواستوں پر اکٹھے سماعت کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 18 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"