Author Topic: 64 سکول سربراہوں کو ناقص کارکردگی پرشوکازنوٹس  (Read 325 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

64 سکول سربراہوں کو ناقص کارکردگی پرشوکازنوٹس
لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے64 سکول سربراہان کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے ۔ طلبہ واساتذہ کی حاضری میں کمی اور سکولوںمیں بنیادی سہولیات کے فقدان کو جواز بنا کر
 سکول سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کیے گیے ہیں۔مذکورہ سکول سربراہان کی کارکردگی 55 فیصد سے کم ہونے پر انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔
جن سکولوں سربراہان کو نوٹسز جاری کیے گیے ہیں ان میںسی ڈی جی ایل کے 21 سکول بھی شامل ہیں۔ ناقص کارکردگی میں رائیونڈ کے 7 ، تحصیل کینٹ کے 5، ماڈل ٹاون کے 16 ، شالیمار ٹاون کے 14اورسٹی کے 22 سکولز شامل ہیں۔مذکورہ سکولوں سربراہان سے طلباو اساتذہ کی حاضری میں کمی ،
ناقص نتائج اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر جواب طلبی کی گئی ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 19 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"