مانئیٹرنگ کے دوران غیر حاضر اساتذہ کو متعلقہ ڈپٹی ڈی ای او کو وضاحت جمع کرانے کی ہدایت
ملتا ن: مانیٹرنگ کے دوران غیر حاضر اساتذہ کو متعلقہ ڈپٹی ڈی ای او کو وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ،بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے نئی ہدایت جاری کردی ہے کہ مانیٹرنگ کے دوران اگرکوئی ٹیچر غیر حاضر ہے یا وہ اتفاقیہ چھٹی پر ہوگا وہ جواب اور وضاحت متعلقہ ڈپٹی ڈی ای او کو جمع کرائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 19 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی