Author Topic: ھائر ایجوکیشن کمیشن کا انجینئرنگ یونیورسٹی پشاو ر کا جائزہ دورہ  (Read 430 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ھائر ایجوکیشن کمیشن کا انجینئرنگ یونیورسٹی پشاو ر کا جائزہ دورہ
پشاور : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے چھ رکنی وفد نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا دو روزہ جائزہ دورہ کیا۔وفد کی سربراہی ڈاکٹر فضل احمد خالد، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور نے کی۔
دورے کا مقصد انجینئرنگ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے رہنمائی و ہدایات کی روشنی میں جائزہ لینا اور ان میں بہتری لانا تھا۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سل ڈاکٹر اسحاق احمد نے وفد کو یونیورسٹی میں جاری پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
 وفد نے یونیورسٹی کے مختلف سنٹر ز اور شعبہ جات کی لیبارٹریوں کا بھی دورہ کیا جس میں ارتھ کویک انجینئرنگ سنٹر،سنٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس،سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی اور سنٹر فار کلاوڈ کمپیوٹنگ بھی شامل تھے۔
وفد نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین سے ملاقات کی اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ وفد نے ریسرچ کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کی کائوشوں کو سراہا ۔
[/right]
 حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 30 جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"