Author Topic: ہائی سکول اُر مڑ میانہ کی تعمیر نو کیلئے تین کروڑ 25لاکھ روپے فنڈ کی منظوری  (Read 471 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہائی سکول اُر مڑ میانہ کی تعمیر نو کیلئے تین کروڑ 25لاکھ روپے فنڈ کی منظوری
پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیر ماحولیات و جنگلات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق اُر مڑنے اُر مڑ میانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گورنمنٹ ہائی سکول اُر مڑ میانہ کی تعمیر نو کیلئے تین کروڑ 25 لاکھ روپے فنڈ کی منظوری دی ہے جس پر جلد ہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا میگا پروجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے اور فروغ تعلیم ہی کو اولین ترجیح دے رہی ہے تا کہ تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی روشنی سے منور کیا جاسکے اور اس کے لیے موجودہ حکومت پوری تندہی سے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق تمام اداروں کی بہتری کیلئے موثر قانون سازی اور اصلاحات کی ہیں جن کی بدولت آج خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی رونما ہورہی ہے لہذا ملک بھر کے عوام کو چاہیے کہ وہ ملک اور اپنی آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر مثبت کردار ادا کریں تاکہ ملک ترقی وخو شحالی کی راہ پر گامزن ہو ۔
حوالہ روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 21 اگست 2019ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"