Author Topic: ہنگو:نامعلوم مسلح افراد نے کالج کے پرنسپل کواغوا کرلیا  (Read 1530 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

ہنگو:نامعلوم مسلح افراد نے کالج کے پرنسپل کواغوا کرلیا
   
ہنگو…ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے کالج کے پرنسپل کواغوا کرلیا۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران کرم ایجنسی اور ہنگو سے اغوا کئے گئے بیس افراد کو اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ذرائع کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل میں کالج کے پرنسپل محمد اشرف کو اپنے گھر سے کالج آرہے تھے ۔راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔جمعے کو ہنگو کے علاقے میر وابک بانڈہ میں اسکول وین سے اغوا کئے گئے4 طالب علموں کو بھی اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے ۔ادھر کرم ایجنسی علاقے توت کس سے دو ہفتے قبل اغوا کئے گئے12 افراد کی بازیابی کے لئے حکام کی کوششیں جاری ہیں مگر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ایک ماہ قبل کرم ایجنسی سے پشاور جاتے ہوئے اغوا ہونے والے70سالہ قبائلی رہ نما سید عسکر علی شاہ اور ان کے تین ساتھیوں کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
شکریہ جنگ