Author Topic: بلتستان یونیورسٹی کا سمسٹر بہار کی فیس معاف کرنے کا اعلان  (Read 378 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

بلتستان یونیورسٹی کا سمسٹر بہار کی فیس معاف کرنے کا اعلان
سکردو : بلتستان یونیورسٹی کی اِنتظامیہ نے طلباء و طالبات کو سہولت پہنچانے کی غرض سے سمسٹر بہار کی پوری فیس معاف کردی، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پوری دُنیا نوول کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ، تعلیمی اداروں میں بالمُشافہ درس و تدریس کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے ، انتظامیہ کی پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء و طالبات کسی بھی جامعہ کی اولین ترجیح ہوتے ہیں، اُن کی ترجیحات کو مدِنگاہ رکھنا ہمارا فرض ہے ،انتظامیہ بلتستان یونیورسٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کم سے کم وسائل کی موجودگی میں زیادہ مسائل حل کئے جائیں ، سمسٹر بہار کی فیس معافی کا فیصلہ اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا سکردو ایڈیشن مورخہ  27 مارچ 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"