Author Topic: محکمہ تعلیم صوابی نے پندرہ اگست سے متاثرین سے تمام اسکولز کو خالی کرانے کا فیصلہ  (Read 1549 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 محکمہ تعلیم صوابی نے پندرہ اگست سے متاثرین سے تمام اسکولز کو خالی کرانے کا فیصلہ

صوابی…محکمہ تعلیم صوابی نے پندرہ اگست سے متاثرین سے تمام اسکولز کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب تک ساڑھے پانچ سو سے زائد اسکولز خالی کرالئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم صوابی نے متاثرین سوات، بونیر اور دیر کیلئے صوابی کے7سو سے زائد اسکولوں خالی کئے تھے اور متاثرین کو اسکولوں میں رہائش کی اجازت دی تھی اور اب تک ساڑھے پانچ سو سے زائد اسکول متاثرین کی واپسی کے بعد خالی ہوچکے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے مزید ڈیڑھ سو سے زائد اسکولوں کو پندرہ اگست تک خالی کرایا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کو چھٹیاں ختم ہونے سے قبل تمام اسکول خالی کرائے جائیں گے ۔
شکریہ جنگ