PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => GCU => Topic started by: sb on February 04, 2020, 11:14:28 AM

Title: جی سی یونیورسٹی میں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
Post by: sb on February 04, 2020, 11:14:28 AM
جی سی یونیورسٹی میں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
لاہور: گورنمنٹ کالج یو نورسٹی لاہور میں انقرہ یونیورسٹی ترکی کے تعاون سے ادب اور سماجی قبولیت کے مو ضو ع پر دوسری دو روزہ عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد۔افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی جب کہ ممتاز پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی ،پروفیسر خالد محمود سنجرانی ،پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان ،شاعر امجد اسلام امجد ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ اورصدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹرصائمہ ارم نے خطاب کیا۔
کانفرنس سے پانچ غیر ملکی سکالز سمیت 54مقررین خطاب کریں گے۔اس موقع پرخطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر خورشید رضوی پروفیسر ڈاکٹرصائمہ ارم، ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پاپولر ادب کسی قوم کی اجتماعی نفسیات کو سمجھنے یا مخصوص مقاصد کی پرورش اور ذہن سازی کے لیے نہایت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔
 ترک پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن کا کہناتھا کہ ادب اور سماجی مقبولیت کا موضوع بہت اہمیت کا حامل موضوع ہے۔اس طرح کی کانفرنس سے علم کو آپس میں باٹنے کا مو قع ملتا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 04 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی