علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات حفیظ اللہ نے سمسٹر خزاں 2008 ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق رزلٹ کارڈز ملک بھر میں موجود تمام امیدواروں کو ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ اگر کسی طالب علم کو 25 اگست 2009 ء تک رزلت کارڈ نہ ملے تو انہیں اپنے قریب ترین موجود یونیورسٹی کے ریجنل آفس ‘ سپرٹینڈنٹ ( بی ایڈ ) سے ذاتی طور پر یا فون نمبر 9057323 ( 051 ) پر فون کر کے رزلٹ حاصل کریں ۔ طلبہ کی سہولت کے لئے رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ امیدوار اپنے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں ۔
شکریہ newsurdu.net